🗓️
سچ خبریں: الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی سونی کی جانب سے اپنے آنے والے ’ایکسپیریا‘ سیریز میں جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیمرے میں اہم فیچر دیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سونی اپنے موبائل فون ’ایکسپیریا ون سکس‘ اور سیریز کے دوسرے فونز کے کیمرے میں ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر پیش کرے گی۔
اس وقت سونی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے ماڈیول کے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں بھی ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ہر تصویر یا ویڈیو میں اپنا خصوصی دستخط شامل کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچر سے جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جب کہ اس طرح کوئی تصاویر یا ویڈیوز کو چوری بھی نہیں کر سکے گا۔
ڈیجیٹل سگنیچر کا فیچر اسمارٹ موبائل کے کیمروں کو ازخود شامل ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر صارفین اپنی مرضی سے سگنیچر کو تبدیل کر سکیں گے۔
ممکنہ طور پر مذکورہ سگنیچر ہر نکالی گئی تصویر اور بنائی گئی ویڈیو پر ازخود آجائے گا۔
کمپنی کے مطابق موبائل فون کے کیمرے ٹیکنالوجی کے دیگر سیکیورٹی فیچرز کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سونی اپنے ’ایکسپیریا‘ سیریز کے نئے فون کب تک متعارف کرائے گی، تاہم ممکنہ طور پر انہیں آئندہ ماہ دسمبر کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔
سونی کے موبائل فونز کو ان کے کیمرا ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی، پاکستان نے گرین فنڈ تک رسائی کیلئے فرانس سے مدد مانگ لی
🗓️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)
جنوری
مغرب کی طرف سے ایران کے ملین مارچ کی سنسر شپ
🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
ریپبلکن پارٹی سے ٹرمپ کو ایک اور دھچکا
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ایوان
جولائی
پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر
🗓️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا
جون
کیا عراق میں کوئی امریکی فوجی لڑ نہیں رہا؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراق اور امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے واشنگٹن
اگست
کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ، بچہ جاں بحق، متعدد افراد زخمی
🗓️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی
جنوری
بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے 8 رکنی وزرا کی کمیٹی تشکیل
🗓️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی زیر قیادت 8 رکنی
اکتوبر
عراق کے تین صوبوں میں دہشت گرد عناصر کا پیچھا کرنے کے لیے سیکورٹی آپریشنز کا آغاز
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی سیکورٹی انفارمیشن سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے
مارچ