جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا

?️

سچ خبریں: جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے لیکن خلائی جہاز کے چاند پر لینڈنگ کے بعد اس کے شمسی توانائی کے نظام میں مسائل کا سامنا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مشن صرف چند گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔

جاپان سے قبل امریکا، سوویت یونین، چین اور بھارت کے خلائی جہاز چاند پر لینڈنگ کرچکے ہیں۔

جاپان نے چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی ’مون اسنائپر‘ ستمبر 2023 میں روانہ کیا تھا، یہ مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے کے بعد ایک ماہ تک چاند کے مدار میں چکر لگاتا رہا، تاہم اب گزشتہ روز اس خلائی جہاز نے چاند پر لینڈنگ کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلوگرام ہے۔

اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے، جاپانی مشن نے چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب لینڈنگ کی۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلائی گاڑی کے چاند پر لینڈنگ کے بعد زمین کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم ہوا لیکن اس کے سولر پینل بجلی پیدا کرنے کے قابل نہیں تھے ممکنہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے اینگل درست سمت میں نہیں ہیں۔

جاپانی اسپیس ایجنسی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’سلم اب صرف بیٹری پر کام کررہا ہے، ہماری ترجیح اس کے ڈیٹا کو زمین پر منتقل کرنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ سورج کی روشنی خلائی گاڑی کے سولر پینلز کے ٹکرانے سے یہ دوبارہ کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاند پر سولر پینلز کے اینگل کو تبدیل ہونے میں 30 دن لگتے ہیں، لہذا جب شمسی سمت میں تبدیلی آئے گی اور مختلف سمت سے روشنی آئے گی تو ممکنہ طورپر سورج کی روشنی شمسی خلیے سے ٹکرا سکتی ہے اور خلائی گاڑی دوبارہ کام کرسکتی ہے۔

جاپانی اسپیس ایجنسی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹریس ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے، سلم نے یقینی طور پر لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی ہے، اگرچہ اس کی تصدیق کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا۔’

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے ساتھ ہماری بات چیت مسئلہ فلسطین کے خلاف نہیں ہے: آنکارا

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے منگل کے

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن

افغانستان سے تائیوان تک؛ دوسرے ممالک کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے خیالی وعدے

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں افغانستان کے بحران کو یاد

چینی کیا کہتے ہیں جنرل سلیمانی کے بارے میں؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب اگزیبیشن اور اس

90 فیصد بینکرز سائبرکرائمز کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں، رپورٹ

?️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیو سی)

Twitter Proves Adidas Superstars Still Dominate Fashionable Footwear

?️ 13 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ

اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کا کیس: عمران خان کی 26 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

?️ 14 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے