?️
سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے کو ایمازون کی کلاؤڈ سروسز کمپنی (اے ڈبلیو ایس) کے ساتھ 38 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا، یہ معاہدہ اوپن اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شراکت داریوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جس میں پہلے سے ہی اوریکل، براڈکوم، اے ایم ڈی اور چِپ ساز دیوہیکل کمپنی ’این ویڈیا‘ شامل ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 7 سالہ اس معاہدے کے تحت اوپن اے آئی جو ایمازون کے حریف مائیکروسافٹ کی جزوی ملکیت بھی ہے، جدید ترین این ویڈیا جی پی یوز (گرافکس پروسیسنگ یونٹس) تک رسائی حاصل کرے گی، یہی ٹیکنالوجی موجودہ جنریٹو اے آئی انقلاب کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔
اس معاہدے کے دوران اوپن اے آئی کو دسیوں لاکھ روایتی سی پی یوز تک بھی رسائی حاصل ہوگی، جو روزمرہ کے ’ایجنٹک اے آئی‘ نظاموں کی تعیناتی کے لیے استعمال ہوں گے۔
اوپن اے آئی کے شریک بانی اور سی ای او سیم آلٹمین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ’جدید ترین اے آئی کو وسعت دینے کے لیے بھاری، قابلِ اعتماد کمپیوٹنگ درکار ہے، اے ڈبلیو ایس کے ساتھ ہماری شراکت اس وسیع کمپیوٹنگ ایکو سسٹم کو مضبوط کرے گی جو اگلے دور کی طاقت بنے گا اور جدید اے آئی کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنائے گا‘۔
اوپن اے آئی فوری طور پر اے ڈبلیو ایس کی کمپیوٹنگ صلاحیت استعمال کرنا شروع کر دے گا اور منصوبہ یہ ہے کہ 2026 کے اختتام تک تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
تخمینوں کے مطابق 2025 میں اوپن اے آئی نے تقریباً 10 کھرب ڈالر مالیت کے انفرااسٹرکچر معاہدے کیے ہیں، جن میں 300 ارب ڈالر کا اوریکل معاہدہ اور 500 ارب ڈالر کا ’اسٹارگیٹ‘ منصوبہ (اوریکل اور سافٹ بینک کے اشتراک سے) شامل ہیں۔
یہ بے مثال سرمایہ کاری ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب اوپن اے آئی کی آمدنی 2025 میں دسیوں ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، تاہم یہ اب بھی ان بھاری کمپیوٹنگ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی مانی جا رہی ہے جو کمپنی کے طاقتور چیٹ بوٹس کو چلانے کے لیے درکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
Police to deploy more than 5,800 personnel for IMF-World
?️ 9 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ٹرمپ اور مسک کے تنازعے کے امریکہ پر نقصانات
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تناؤ
جون
سائنس دانوں نے دوسرے سیارے پر زندگی کی موجودگی کے مضبوط ترین شواہد دریافت کرلیے
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: سائنس دانوں نے ہمارے نظام شمسی سے باہر ممکنہ زندگی
اپریل
سعودی عرب کو روسی ہتھیار یمنیوں کو دیے جانے کا خوف
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن
دسمبر
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 92 افراد کا انتقال
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے
جون
پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری دستاویزات میں شامل
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری
جولائی
حماس: اسرائیلی فوج نے متفقہ یلو لائن کو نظر انداز کر دیا
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج
نومبر
تیونس کے صدر: مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے
?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین پوری
اگست