انسٹاگرام کو ’بہتر‘ ہونے کی وجہ سے خریدا، مارک زکربرگ کا اعتراف

?️

سچ خبریں: میٹا کے چیف ایگزیکٹیو افسر مارک زکربرگ نے امریکی اینٹی ٹرسٹ مقدمے کی سماعت میں کہا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام اس لیے خریدا کیونکہ اس میں ’بہتر‘ کیمرا تھا، جن کی کمپنی اُس وقت فلیگ شپ ایپ فیس بک کے لیے بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ اعتراف امریکی اینٹی ٹرسٹ نافذ کرنے والوں کے ان الزامات کو تقویت دیتا ہے کہ میٹا نے ممکنہ حریفوں پر قابو پانے اور غیر قانونی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے ’خریدو یا دفن کرو‘ کی حکمت عملی استعمال کی۔

یہ پیش رفت زکربرگ کے واشنگٹن میں ٹرائل کے دوسرے دن گواہی دینے کے دوران سامنے آئی، جس میں یو ایس فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) میٹا کے انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے قیمتی اثاثوں کے حصول کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی میعاد کے دوران دائر کیے گئے اس مقدمے کو بڑے پیمانے پر ٹرمپ انتظامیہ کے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ہاتھ ڈالنے کے عہد کے ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ایف ٹی سی کے ایک وکیل سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے خیال میں تیزی سے بڑھتا ہوا انسٹاگرام میٹا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، جسے اس وقت فیس بک کے نام سے جانا جاتا ہے، زکربرگ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انسٹاگرام کے پاس فیس بک کی تعمیر سے بہتر کیمرا پروڈکٹ ہے۔

زکربرگ نے کہا کہ ’ہم بنانے بمقابلہ خریدنے کا تجزیہ کر رہے تھے، جب ہم کیمرا ایپ بنانے کے عمل میں تھے، میں نے سوچا کہ انسٹاگرام بہتر ہے، لہذا میں نے سوچا کہ انہیں خریدنا بہتر ہے۔

زکربرگ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کمپنی کی اپنی ایپس بنانے کی بہت سی کوششیں ناکام ہو چکی تھیں۔

’نئی ایپ بنانا مشکل ہے‘

زکربرگ نے عدالت کو بتایا کہ نئی ایپ بنانا مشکل ہے اور اس سے زیادہ بار جب ہم نے ایک نئی ایپ بنانے کی کوشش کی تو اس نے بہت زیادہ توجہ حاصل نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شاید کمپنی کی تاریخ میں درجنوں ایپس بنانے کی کوشش کی۔

زکربرگ کی گواہی اس وقت سامنے آئی ہے جب میٹا فیس بک کے اپنے دستاویزات سے نکالے گئے بیانات کے اجرا کے برسوں بعد اپنا دفاع کر رہی ہے، جیسا کہ 2008 کی ای میل جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مقابلہ کرنے سے خریدنا بہتر ہے۔‘

کمپنی کا استدلال ہے کہ اس کے ماضی کے ارادے غیر متعلق ہیں کیونکہ ایف ٹی سی نے سوشل میڈیا مارکیٹ کی غلط تعریف کی ہے اور میٹا کو بائٹ ڈانس کے ٹک ٹاک، الفابیٹ کے یوٹیوب اور ایپل کی میسجنگ ایپ سے درپیش سخت مقابلے کے حوالے سے ناکام رہی ہے۔

ایف ٹی سی نے میٹا پر الزام عائد کیا کہ وہ دوستوں اور خاندان کے ساتھ مواد کا اشتراک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز پر اجارہ داری رکھتا ہے، جہاں امریکا میں اس کے اہم حریف اسنیپ چیٹ اور می وی ہیں، جو 2016 میں شروع کی گئی ایک چھوٹی پرائیویسی پر مرکوز سوشل میڈیا ایپ ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کی یمن کے خلاف شرمناک حرکت

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے خلاف انسانی

بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

میانوالی: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج کا تھانے پر حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشت گرد ہلاک

?️ 2 دسمبر 2024 میانوالی: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں 4 دہشت

امریکہ عراقی حکومت کی تشکیل کے عمل میں مداخلت کی بنیاد رکھ رہا ہے

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے ملک کی حکومت

غزہ کی اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات کی اپیل

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں گزرے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے

اسرائیلی حملہ میں صہیونی قیدیوں کا ایک محافظ ہلاک

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ

کینڈین وزیراعظم سرخیوں میں ،وجہ؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو

طالبان کی عبوری حکومت کی سفارتی ٹیم پاکستان میں داخل

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کو اگرچہ ابھی تک اسلام آباد حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے