’اسکائپ‘ مئی میں بند کردیا جائے گا، مائیکرو سافٹ کی تصدیق

?️

سچ خبریں: کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو اینڈ آڈیو کالنگ ایپلی کیشن ’اسکائپ‘ کو مئی 2025 میں مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے حتمی اعلان سے قبل مائیکرو سافٹ نے ’اسکائپ‘ کے ونڈوز پریویو (بیک اینڈ) پر ویڈیو کالنگ ایپ کو بند کرنے کا پیغام دیا تھا۔

اسکائپ پر پیغام جاری کرنے کے بعد اب کمپنی نے واضح طور پر اسے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مئی کے اختتام تک اسکائپ بند کردیا جائے گا جب کہ اسکائپ پر فیس کے عوض فیچرز استعمال کرنے والے افراد 5 مئی کے بعد بھی فیچرز کو استعمال کرتے رہیں گے۔

کمپنی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کمیونی کیشن اور روابط کے طریقے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے کمپنی ’اسکائپ‘ کو بند کرکے اپنے دوسرے پلیٹ فارم ’مائیکرو سافٹ ٹیم‘ پر توجہ دے گی، جہاں اسکائپ کے تمام فیچرز بھی موجود ہوں گے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ آج ہی اسکائپ کی جگہ مائیکرو سافٹ ٹیم کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں، جہاں اسکائپ کے تمام فیچرز بھی دستیاب ہیں۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کمپنی نمایاں طور پر ’مائیکرو سافٹ ٹیم‘ کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گی اور صارفین کو بے شمار مفت فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔

اسکائپ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی، اسکائپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے سستی قیمتوں کی پیش کش کرکے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

اسکائپ کو 2005 میں ایک نیلامی ویب سائٹ نے خریدا تھا، بعد ازاں 2009 میں ایک گروپ نے اسے خریدا تھا لیکن 2011 میں مائیکرو سافٹ نے اس کے تمام شیئرز خرید لیے تھے۔

اب اسکائپ کو 22 سال بعد مکمل طور پر بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مئی 2025 کے بعد ایپلی کیشن کی سروسز دستیاب نہیں ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

 گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے

اسرائیل کے یمن پر بے اثر حملے، یمنی میزائل حملے جاری

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبارات "اسرائیل ہیوم” نے ایک تجزیے میں اسرائیل اور

وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس

عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے بازاروں میں خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے

?️ 14 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں

امریکی سرکاری ملازمین کی فلسطین کے حامی طلباء تحریک کی حمایت کا اعلان

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے متعدد سرکاری ملازمین نے فلسطین اور غزہ کی

حماس اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تفصیلات کا انکشاف

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ چند روز کے دوران جب حماس نے امریکہ کے

11 ستمبر ابھی تک امریکی معاشرے پر گرنے والا ملبہ

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ 11 ستمبر کو 21 سال گزر چکے ہیں لیکن ایسا

پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کا امکان

?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے