🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام خاص طور پر آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ لوگ شہباز شریف حکومت کی ’سیاسی مجبوریوں‘ کی وجہ سے ’انٹرنیٹ کی سست روی یا بندش‘ کے مسلسل خوف میں جی رہے ہیں، لیکن متعلقہ حکام نے ان کے خوف کو دور کرنے کے لیے اب تک کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کی باقاعدگی سے بندش گزشتہ کئی ماہ سے لوگوں کے لیے تکلیف اور پریشانی کا بڑا ذریعہ بن گئی ہے۔ انٹرنیٹ کی سست روی یا بندش زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو متاثر کرتی ہے۔ فری لانسرز، اسٹارٹ اپس اور جو لوگ ریموٹ کام یا آن لائن پلیٹ فارم پر انحصار کرتے ہیں انہیں انٹرنیٹ کی بندش کے نتیجے میں مالی نقصان ہوتا ہے اور مواقع ضائع ہوتے ہیں۔
ای کامرس پلیٹ فارمز کو سرگرمی میں کمی کا سامنا ہے، جبکہ آن لائن بینکنگ کے ذریعے ہونے والے مالی لین دین میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
اسی طرح طلبہ کے لیے، آن لائن تعلیمی وسائل تک رسائی میں پریشانی پیش آتی ہے۔
آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ چند پیشہ ور افراد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا کہ جس طرح حکومت سائبر اسپیس پر ’پروپیگنڈا یا دہشت گردی‘ کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی کے معاملے کو ہینڈل کر رہی ہے۔
ایک سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک محمد اظہر نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم انٹرنیٹ کی سست روی یا بند ہونے کے مسلسل خوف میں جی رہے ہیں جو آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں درست سمت میں فوری اقدامات کرتے ہوئے لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ساتھ حکومت کی ’پنجہ آزمائی‘ کی وجہ سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’سافٹ ویئر ہاؤسز جو بہترین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، کم اثر انداز ہوتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر پابندی لگا دیتی، تو یہ ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے تباہی کا باعث ہوتا۔
محمد اظہر نے ایک موبائل نیٹ ورک کمپنی پر ٹیسٹ کروانے کے بعد فائروال کو انسٹال کرنے کے حکومتی اقدام پر بھی سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایکس‘ اور فائر وال کی تنصیب پر پابندی سے پہلے، وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) کا استعمال بہت کم تھا۔ اب تو اس کا استعمال ملک میں اتنا عام ہو گیا ہے کہ فائروال کو عملی طور پر غیر موثر بنا دیا گیا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ حکومت نے (غیر رجسٹرڈ) وی پی اینز کے استعمال پر پابندی نہیں لگائی، ورنہ پوری آئی ٹی انڈسٹری دم توڑ چکی ہوتی۔’
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بظاہر فائروال انسٹال کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی، اس کے بجائے اس نے لوگوں کو مفت وی پی اینز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جس سے ان کا موبائل فون ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔
آئی ٹی پروفیشنل ناصر علی نے کہا کہ ان کی فرم کی بنیادی تشویش یہ ہے کہ صارفین کو یہ تاثر نہ دیا جائے کہ ’ہمارے ملک میں انٹرنیٹ سست ہو جاتا ہے یا کسی بھی لمحے بند ہو جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایک کلائنٹ نے انٹرنیٹ کے سست مسئلے کی وجہ سے اسائنمنٹ کی فراہمی میں تاخیر کے بعد انہیں الوداع کہہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کمپنی مہنگے پریمیئر انٹرنیٹ کی متحمل نہیں ہو سکتی، ہمارے پاس ایک ’مشترکہ انٹرنیٹ‘ ہے جو اس وقت متاثر ہوتا ہے جب حکومت اپنی سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے اسے سست یا بند کرتی ہے۔‘
ناصر علی نے کہا کہ چونکہ ملک میں انٹرنیٹ کی مجموعی مانگ بڑھ رہی ہے، اس لیے حکومت کو اس کی اپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اس پر مزید پابندیاں لگانے کی، بصورت دیگر، یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا اور ملک میں ہر ایک کو متاثر کرے گا۔
آئی ٹی انڈسٹری کے لوگوں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ ’ایکس‘ پر پابندی اٹھائے کیونکہ اس سے دنیا کو ایک مضبوط پیغام ملے گا کہ اس کا انٹرنیٹ پر پابندیاں لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ وزارت آئی ٹی اور دیگر حکومتی وزرا کے محض دعووں سے ملک اور بیرون ملک لوگوں اور کلائنٹس کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 219 روپے 30 پیسے کا ہوگیا
🗓️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں
اکتوبر
انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں
🗓️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)عام انتخابات 2024 کے پُرامن انعقاد کے لیے ملک
فروری
بن سلمان کا یوکرین کی 400 ملین ڈالر کی مدد کا وعدہ
🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی
اکتوبر
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، افغانستان سمیت مختلف امور پر گفتگو
🗓️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس
جنوری
رام اللہ میں شہادت کی کارروائی میں دو صہیونی فوجی زخمی
🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصبے گیلاد کے قریب
ستمبر
کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ
🗓️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم نے جہاں
جنوری
لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف عوام کا شدید احتجاج
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:لیبیا میں سابق وزیر خارجہ نجلاء المنقوش اور اسرائیلی وزیر خارجہ
جنوری
یمن کے کئی علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملے؛متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی
🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن کے متعدد شہروں اور علاقوں پر سعودی اتحاد کے تازہ
ستمبر