🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے جلد ہی آئی فون 16 کے مختلف فونز متعارف کرائے جائیں گے، جنہیں کمپنی کےاب تک کے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔
اس بار کمپنی آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے گی۔
اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون 16 کو 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس کو 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو کو 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس کو 6.9 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
اس بار کمپنی کی جانب سے بہترین فونز آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو پلس ہوں گے، جن میں بہترین کیمرا فیچرز سمیت دیگر نئے فیچرز بھی دیے جائیں گے۔
جہاں اس بار کمپنی تمام فونز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز اور فیچرز کے ساتھ پیش کرے گی، وہیں اس بار کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کیا جائے گا۔
اسی طرح اس بار فونز کے اسکرین سائز سمیت چارجرز کو بھی طاقتور پاور میں پیش کیا جائے گا۔
تاہم ساتھ ہی یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ اس بار آئی فونز ماضی کے مقابلے بہت زیادہ مہنگے ہوں گے، چوں کہ دنیا بھر میں امریکی ڈالرز کے دام بڑھ چکے ہیں۔
اگرچہ ایپل کی جانب سے فونز کی قیمت گزشتہ سال جتنی ہی رکھے جانے کا امکان ہے، تاہم ڈالرز کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے فونز کی قیمت دنیا بھر اور خصوصی طور پر پاکستان میں بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔
پاکستان میں آئی فونز پر فیڈرل بورڈ آف روینیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ٹیکسز لگنے کے بعد ان میں مزید سوا لاکھ سے پونے دو لاکھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس بار آئی فون کا سستا ترین فون 799 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 لاکھ 22 ہزار روپے جب کہ سب سے مہنگا فون 1599 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 4 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد کا ہوگا۔
اسی طرح کمپنی کے تینوں فونز کے مختلف میموری ماڈیولز کی قیمت الگ الگ ہوگی اور ہر فون پر قیمت کے حساب سے ٹیکس نافذ ہوگا۔
پاکستان میں آئی فون کا سب سے سستا فون ہر طرح کے ٹیکسز لگنے کے بعد 3 لاکھ روپے تک جب کہ سے مہنگا فون تقریبا 6 لاکھ روپے تک دستیاب ہوگا۔
پاکستان میں آئی فون کا سستا ترین فون ڈھائی لاکھ روپے سے کم کسی صورت میں دستیاب نہیں ہوگا جب کہ مہنگا ترین فون ساڑھے پانچ لاکھ تک بمشکل دستیاب ہوگا۔
مشہور خبریں۔
ایران کا اسرائیلی اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ ہے: ایکسپریس
🗓️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے "ایکسپریس ٹریبیون” اخبار نے القدس فورس کے
دسمبر
کویتی خواتین کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:کویتی خواتین نے بھارتی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر
فروری
امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ ملک
مارچ
غزہ میں قرآن اور مساجد کی بے حرمتی
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 11ویں مہینے میں ہے جب کہ
اگست
پاور پلانٹس کے لیے کوئلے کی درآمد پر سوالات اٹھ گئے
🗓️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کی لوکلائزیشن اور
مئی
حاج قاسم سلیمانی کی تصویر سوشل نیٹ ورکس سے کیوں ہٹا دی گئی؟
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فیس بک کی بلیک لسٹ کی تشکیل کے حوالے سے
جنوری
سعودی عرب نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی
🗓️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی (WAS) اہلکار نے، جس نے
مارچ
واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک کی سروس دنیا بھرمیں تعطل کا شکار
🗓️ 5 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،
اکتوبر