?️
سچ خبریں:صیہونی پولیس نے ایک عام شہری جوڑے کو ایران کے لیے جاسوسی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا، لیکن بعد میں بے گناہی ثابت ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ زیرِ حراست بدسلوکی، دھمکیاں اور جھوٹے الزامات نے اسرائیلی سیکیورٹی نظام کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا۔
ہم عام شہری ہیں، ہمیں غلطی سے گرفتار کیا گیا، یہ وہ پہلا جملہ تھا جو اسرائیلی جوڑے دوریا اور یووادا نے رہائی کے بعد ٹی وی چینل i24News سے گفتگو میں کہا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
عبرانی زبان کے میڈیا i24 نیوز کے مطابق، رعنانا شہر سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا کچھ عرصہ قبل ایران کے لیے جاسوسی اور جنگ کے دوران اس کی مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم کچھ ہی عرصے بعد ثابت ہو گیا کہ یہ گرفتاری ایک سنگین غلطی تھی اور دونوں کو رہا کر دیا گیا، ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہو سکا۔
دوریا اور یووادا نے انکشاف کیا کہ انہیں انتہائی شدید، مسلح اور پرتشدد چھاپے کے ذریعے گرفتار کیا گیا، کئی دنوں تک پولیس نے ان پر الزام ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
دوریا نے بتایا کہ اس کے موبائل میں ایک گرافیکی تصویر پائی گئی جسے پولیس نے ایران سے تعلق کا ثبوت قرار دیا، اس نے کہا:
ایک دن صبح جب میں بیدار ہوئی تو دیکھا کہ گھر کے قریب کچھ گرافیکی نقشے بنے ہوئے ہیں، میں نے صرف ان کی تصویر لی، نہ شیئر کی، نہ کسی کو بھیجی لیکن پولیس نے اسی بنیاد پر مجھے ایرانی ایجنٹ قرار دے دیا۔
پولیس نے دورانِ حراست اس تصویر کو موبائل سے نکالا، حالانکہ اس کا ایران سے کوئی تعلق نہ تھا، لیکن پولیس معاملے کو ضرورت سے زیادہ بڑھانا چاہتی تھی، جس میں وہ ناکام رہی۔
اس جوڑے کو اس قدر شدید بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ مکمل تفصیل بیان کرنے سے قاصر رہے، تاہم انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ ظالمانہ سلوک اور تفتیشی دباؤ کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروا چکے ہیں۔
دوریا نے کہا کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی، ہمیں عام شہری ہوتے ہوئے بھی ایران کا ایجنٹ قرار دیا گیا۔ دورانِ تفتیش نہ کوئی ثبوت دیا گیا، نہ کچھ ثابت ہو سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری انتہائی غیر انسانی انداز میں ہوئی ہاتھ باندھ کر، بندوق کی نوک پر، اور بغیر کسی وجہ کے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ طبی سہولتیں یا دوا تک کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر آن لائن بدسلوکی سے تحفظ کا زبردست فیچر متعارف
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے آن لائن بدسلوکی، دھمکیوں
جون
غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے
مارچ
سعودی عرب کی جانب سے یمنی ملازموں کی تنخواہوں کی ادائیگی مشروط
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:صنعاء کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تعمیری اور مثبت نوعیت
جنوری
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لے : حریت کانفرنس
?️ 2 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
جون
وزیر اعظم سعودی عرب روانہ
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب
اپریل
مشرق وسطی میں کیسے امن ہو سکتا ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں کہا کہ
ستمبر
عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور
جولائی
عرب لیگ کے اجلاس میں بن سلمان کی جگہ سعودی وزیر خارجہ کے جانے کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں بغیر رکے
اکتوبر