سچ خبریں:عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع پیمانے پر مخالفت کے باوجود، صہیونی حکومت امریکی صدر کے متنازعہ منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے اعلان کیا کہ فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے بے دخل کرنے کے لیے وزارت جنگ میں ایک خصوصی ادارہ قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے صہیونی فوج کو ہدایت دی تھی کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے بے دخل کرنے کا ایک منصوبہ تیار کریں۔
اس منصوبے کا پہلا حصہ گزشتہ روز کاتس کی میٹنگ میں زیر بحث آیا، جس میں رضاکارانہ طور پر غزہ پٹی چھوڑنے والوں کو وسیع پیمانے پر امداد فراہم کرنے کی بات کی گئی۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کے منصوبے نے فلسطینی گروپوں اور خطے کے ممالک میں مخالفت کی لہر پیدا کر دی ہے، ٹرمپ نے غزہ پٹی کو خالی کرانے اور اس پر امریکہ کے قبضے کا مطالبہ کیا تھا نیز کہا تھا کہ فلسطینیون کو کبھی غزہ واپس آنے کا حق نہیں ہو گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودی عرب سے آٹھواں امدادی جہاز غزہ روانہ
مئی
پنجاب پر سندھ کا پانی چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تو اسے اپنی صفائی پیش کرنے کا تو موقع دیا جائے،راناثناءاللہ
اپریل
نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، نگران وزیراعظم
اکتوبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر کا شریک
اکتوبر
جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، وزیر خزانہ
ستمبر
تیونس میں آئین کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
جولائی
چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی
مارچ
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
مارچ