فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونیوں کی بچگانہ حرکت تنقید کا باعث 

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونیوں کی بچگانہ حرکت تنقید کا باعث 

🗓️

سچ خبریں:صہیونی ریاست کے جیل حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے پہلے ان کے ساتھ ایسی بچگانہ حرکت کی جو تنقید کا باعث بنی ہے۔  

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے جیل حکام نے کل رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو مجبور کیا گیا کہ وہ ستارہ داؤد اور جملہ نہ ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے کے نشان والے کپڑے پہنیں، اس اقدام نے مقبوضہ علاقوں کے اندر اور باہر وسیع پیمانے پر تنقید کو جنم دیا ہے۔
صہیونی قلمکار عیناف شیو نے یدیعوت احرونٹ اخبار میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں زور دیا کہ یہ اقدام صرف ایک بچگانہ حرکت ہے جو ہمیں بین الاقوامی برادری سے مزید دور کر دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حرکتوں کا الٹا اثر ہو سکتا ہے اور ہم عوامی رائے کو اپنی طرف موڑنے کی جنگ میں ناکام ہو سکتے ہیں۔
ایک اور صہیونی تجزیہ کار شلی یحیموویچ نے بھی زور دیا کہ آج کے بعد یہ کپڑے ہمارے لیے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی طرف سے مذاق کا باعث بنیں گے۔
رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے غزہ کے خان یونس ہسپتال پہنچتے ہی ان کپڑوں کو اتار کر آگ لگا دی۔
صہیونی ریاست کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے نے تسلیم کیا کہ ان کپڑوں کی تصاویر کی اشاعت نے مقبوضہ علاقوں کے اندر تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات کا شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے لیے پہلا قدم

🗓️ 7 مئی 2023سچ خبریں:آج متحدہ عرب امارات نے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے

حکومت نے بحریہ ٹاؤن افسران کو جہاز سے اتارنے کا جواز پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

🗓️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یہ

ہم  مزید کئی سالوں تک لبنان میں رہیں گے: اسرائیل

🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے ذرائع نے عبرانی زبان کے

44 سال بعد شہید صدر کے قاتل کی پہچان

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شہید محمد باقر الصدر کے قتل کے مرکزی ملزم سعدون

افغانستان میں بہتا افغان شہریوں کا خون اور امریکا-طالبان کی ناکام امن کوششیں

🗓️ 10 مئی 2021(سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا شروع ہو جانے کے

صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان  نے

ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب

کراچی، لاہور سمیت 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

🗓️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے 21 اضلاع سے جمع کیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے