?️
سچ خبریں:سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گرتا تونبرگ کے ساتھ غزہ جانے والے ایک ترک صحافی نے اسرائیل کی جانب سے روا رکھے گئے وحشیانہ سلوک کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
صمود کاروان کے ساتھ غزہ میں داخل ہونے والے ترک صحافی ارسن جیلیک نے ترکی واپس آکر اس واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام نے تونبرگ کو شدید اذیت دی۔ جیلیک کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے تونبرگ کو زمین پر گرایا اور پھر اسرائیلی پرچم کو بوسہ دینے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی زندانبانوں کے ہاتھوں صمود فلوٹیلا کے اراکین پر تشدد کے الزامات
جیلیک نے کہا کہ تونبرگ محض ایک نوجوان لڑکی تھی جو فلسطینی بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے غزہ آئی تھی، لیکن اسرائیل نے اسے اپنے سیاسی ایجنڈے کے تحت آزادی اظہار رائے کی سزا دی۔
صیہونی حکام کے اس وحشیانہ سلوک کا شکار ہونے والے افراد میں دیگر 480 عالمی انسانی حقوق کے سرگرم کارکن بھی شامل تھے، جنہیں صیہونی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ ان میں اہم شخصیات میں گرتا تونبرگ کے علاوہ جنوبی افریقہ کے نلسن ماندلا کے نواسے نکوسی زوولیولیله ماندلا اور آدا کولائو، بارسلونا کی سابق میئر بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ھآرتض: اسرائیلی پولیس نے صمود کاروان کے کارکنوں پر تشدد کیا
یہ واقعہ ایک طرف جہاں صیہونی ریاست کے ہاتھوں پامال ہونے والے انسانی حقوق کے معاملے میں سخت سوالات اٹھاتا ہے، وہیں دوسری طرف مغربی دنیا اور عالمی برادری کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باہمی پروازیں شروع ہوں گی: بائیڈن
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کی صبح جدہ میں
جولائی
یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں
اگست
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی
پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست
مارچ
اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: وزارت صحت نے نابلس کے جنوب میں 31 سالہ فلسطینی جمیل
دسمبر
اخوان المسلمین کا بن سلمان کے الزامات پر ردعمل
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:اخوان المسلمین کے ترجمان نے سعودی ولی عہد کے ریمارکس پر
مارچ
بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری تنازع میں واشنگٹن کے اسرائیلی ثالث کے انتخاب میں پس پردہ حقائق
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی
اکتوبر