صیہونی لبنان اور شام پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں:الحوثی

 صیہونی لبنان اور شام پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں:الحوثی

?️

سچ خبریں:انصاراللہِ یمن کے رہبر عبدالملک الحوثی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام پر غلبے کی کوششوں کا پردہ فاش کیا اور امریکی حمایت کے ساتھ ان کے جارحانہ عزائم کا تذکرہ کیا۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہِ یمن کے رہبر عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اسرائیل لبنان اور شام پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے،الحوثی نے کہا کہ اسرائیلی دشمن فلسطین اور لبنان میں اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگ بندی کے معاہدوں کو مذاق بناتے ہوئے امریکہ کی حمایت سے لبنان اور شام پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اسرائیل کے ساتھ حزب اللہ کی جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے؟

رپورٹ کے مطابق، عبدالملک الحوثی نے عید الجلاء (یمن سے برطانوی فوجی کی سالگرہ) کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن 128 سال کی طویل مدت کے بعد آیا، جس میں برطانوی استعمار نے یمن میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے، برطانوی استعمار کو یمن پر قابض ہونے کی اجازت دینے والے خائن تھے جنہوں نے طویل عرصے تک یمن کی سرزمین پر تسلط قائم رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور مغربی طاقتیں ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو غلام بنانے کے لیے اپنی وحشیانہ طاقت کا استعمال کرتی رہی ہیں، اور اسرائیل کی تاسیس کے پیچھے بھی انہی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ الحوثی نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ، لبنان اور شام میں جارحیت کو مغربی ممالک اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے، جو ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ کوششیں فلسطین کے عوام کو ان کے گھروں سے نکال کر ان کی سرزمین پر اسرائیل کے تسلط کو بڑھانے کی ہیں۔ اسرائیل کی توسیع کے منصوبے کے تحت وہ لبنان اور شام کے اہم علاقوں پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اور امریکہ کا یہ منصوبہ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کا ہے، جس میں ہر ملک کو اسرائیل کے قبضے میں دینا شامل ہے۔

ان کے بقول، یہ منصوبہ ایک نئے استعمار کا حصہ ہے جو اسرائیل کی طاقت کو بڑھا کر پورے علاقے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رہبر انصار اللہ نے یمنی عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار رہنا ضروری ہے، یمنی عوام کو فلسطین، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کے ساتھ ہمیشہ کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ اسرائیل اور امریکہ کے سامراجی عزائم کو شکست دی جا سکے۔

مزید پڑھیں:حماس: دمشق کے خلاف اسرائیلی جارحیت خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے

انہوں نے یمن میں ہفتہ وار لاکھوں افراد کی ریلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم اپنی جدو جہد اور عزم میں ثابت قدم ہے اور دشمن کے ہر حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں نے لبنان کی سیاسی صورتحال کو ہلا کر رکھ دیا ہے: روسی سفیر

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:بیروت میں روسی سفیر نے تاکید کی کہ حزب اللہ تحریک

الاقصیٰ طوفان اور ترک حکمرانوں کی دوغلی پالیسی

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی قیادت میں اسلامی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے الاقصیٰ

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی، ان کو حق ہے کہ وہ والد کی سیاست کو آگے بڑھائیں۔ رانا ثناءاللہ

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے

سیلاب کے خطرے پر 15 اضلاع ہائی الرٹ پر ہیں۔ مریم اورنگزیب

?️ 31 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے

صہیونی فوج سخت دنوں کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تیار

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ شہر کے اطراف و

عالمی برادری اسرائیل کی امدادی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گی:ناروے

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ناروے کے وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں

ٹرمپ کی لبنان کو دھمکی آمیز مبارکباد

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کو اپنے پیغام میں اقتصادی

حماس نے اسرائیلیوں کو چکھایا مزہ

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے