?️
سچ خبریں:بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے غزہ جنگ کی خبریں صیہونی حکومت کے حق میں جانبدارانہ انداز میں پیش کرنے پر چینل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے 100 سے زائد کارکنوں نے چینل پر غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا اور اس کی خبروں میں حقائق پر مبنی صحافت کی کمی پر اعتراض کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں بی بی سی نے ظالم کا ساتھ دیا یا مظلوم کا؟ بی بی سی نامہ نگاروں کی زبانی
تیم ڈیوی، ڈائریکٹر جنرل، اور ڈیبورہ ترنس، سی ای او کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب اسرائیل کو جوابدہ بنانے کی بات آتی ہے تو بنیادی صحافتی اصول پیچھے رہ جاتے ہیں۔
ناکافی خبروں کے نتائج نمایاں ہیں، ہر ٹی وی رپورٹ، کالم اور ریڈیو انٹرویو جو اسرائیل کے دعوؤں کو چیلنج کرنے میں ناکام رہتا ہے، فلسطینیوں کے انسانی پہلو کو منظم انداز میں نظرانداز کرتا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے انجام دیے جانے والے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ کی جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینیوں، جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں، کی شہادت اور ایک لاکھ سے زائد کے زخمی ہونے کا سبب بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں بی بی سی کا اسکینڈل!
خط کے دستخط کنندگان، جن میں بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین، 200 سے زائد میڈیا کارکن، تاریخ دان، اداکار، اساتذہ اور سیاست دان شامل ہیں، نے چینل سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی رپورٹنگ میں ان امور کو یقینی بنائے جیسے کہ غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کی رسائی پر اسرائیلی پابندی کو اجاگر کرنا، اسرائیلی دعووں کے ثبوت کی عدم موجودگی میں شفافیت برقرار رکھنا، اسرائیلی جرائم کے بارے میں واضح عنوانات دینا، اور اسرائیل و اس کے فوجی نمائندوں کو ہر انٹرویو میں سختی سے چیلنج کرنا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو حزب اللہ کا فیصلہ کن جواب ایک اعزاز ہے: عرب نیشنل کانفرنس
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرنس کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ تحریک کے
اگست
خطے میں نئی جنگ کا آغاز انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ شیری رحمان
?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا
جون
عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے
جون
غزہ پھر سے لہو لہان، اسرائیل، خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد
?️ 15 مئی 2021(سچ خبریں) پاکستانی اخبار نیوز نے اپنے ایک مضمون میں صہیونی ریاست
مئی
ہم غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈ فراہم نہیں کریں گے:وائٹ ہاؤس
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ کی تعمیر
فروری
اپوزیشن کی قومی یکجہتی کانفرنس کا دوسرا روز، پولیس کی نفری ہوٹل کے باہر تعینات
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین
فروری
انور مقصود نے پاک بحریہ سے معافی مانگ لی، اپنے ’اغوا‘ کی خبروں کی تردید
?️ 9 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) لیجنڈ مصنف، ڈراما ساز اور مزاح نگار انور مقصود
دسمبر
دسیوں علوم کے ماہر علامہ دہر ایرانی عالم دین کا انتقال
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:ادب ، ریاضی ، فلکیات اور طب کے ساتھ ساتھ دسیوں
ستمبر