?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب کے شہری شدید خوف، ذہنی دباؤ اور غیریقینی حالات کا شکار ہیں، بعض رہائشی ٹاورز میں نہ صرف تباہی بلکہ لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، جبکہ وزارت صحت کے مطابق 3,345 افراد زخمی ہوئے۔
عبرانی روزنامہ معاریو نے انکشاف کیا ہے تل ابیب کے شہری ایران کے میزائل حملوں کے بعد خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اخبار نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے رکنے کے باوجود، تل ابیب کے شہری اب بھی شدید خوف، تشویش اور عدم تحفظ کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:55 فیصد صیہونی اب بھی ایرانی حملے سے خوفزدہ
شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، معاریو نے لکھا ہے کہ اگرچہ ایران کے ساتھ عارضی فائر بندی کے بعد تل ابیب کے شہری معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب بھی بہت سے لوگ نفسیاتی دباؤ اور مسلسل خطرے کے احساس کے ساتھ جی رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایران کے میزائل حملوں سے متاثرہ کئی بلند و بالا رہائشی عمارتوں میں نہ صرف شدید مالی نقصان ہوا بلکہ وہاں لوٹ مار اور چوری کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جنہوں نے رہائشیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
معاریو نے پہلے بھی انکشاف کیا تھا کہ ایران کے ان حملوں نے صہیونی علاقوں میں زخمیوں کی ایک بی سابقہ تعداد کو جنم دیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کے دوران مجموعی طور پر 3345 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،تل ابیب جیسے مرکزی علاقے میں ایسی صورت حال نے نہ صرف شہری اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے، بلکہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور دفاعی نظام کی مؤثریت پر بھی بڑے سوالات اٹھائے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزارت تعلیم نے 20 جون کے بعد ملک بھر امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں
مئی
پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکیسن فراہمی کا معاہدہ
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان
جون
صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے
اگست
70% صہیونیوں کی نظر میں قیدیوں کا تبادلہ اہم ترین ہدف
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 کے ایک سروے کے مطابق
نومبر
دمشق صیہونی حکومت کے اہداف کے بینک میں کیسے آیا ؟
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، میڈیا نے
جولائی
سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
?️ 12 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن
اپریل
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں روس کا اہم بیان
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:روسی حکام کے ساتھ حزب اللہ کے وفد کی ملاقات کے
اپریل
صہیونی ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے صدر متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفیر مقرر
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے امیر حائک کو متحدہ عرب
جولائی