?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران کے ہر میزائل حملے کے بعد اوسطاً 4000 شہری نقصانات کے کلیم درج کراتے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 40000 سے زائد درخواستیں دی جا چکی ہیں اور مالی نقصان کی شدت روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔
ایران کی جوابی کارروائیوں اور میزائل حملوں کے اثرات اب اسرائیل کے اندر شدید معاشی و شہری نقصان کی شکل میں نمایاں ہو چکے ہیں، صہیونی میڈیا کے مطابق ہر ایرانی حملے کے بعد تقریباً 4000 نقصانات کے دعوے درج کیے گئے ہیں۔
صیہونی اخبار نے صہیونی کابینہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ہر ایرانی حملے کے بعد، ہمیں اوسطاً چار ہزار نقصانات کے کلیم موصول ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے مطابق، ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 40000 سے زائد نقصانات کے کلیمز درج ہو چکے ہیں، اور یہ تعداد جلد ہی 45000 تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 30000 سے زائد اپارٹمنٹس ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں تباہ یا شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، صرف ایک ہفتے اور چند دنوں میں ہی اسرائیل کو بے پناہ جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو کہ ملک کی شہری اور اقتصادی ساخت کو متزلزل کر رہا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی اقتصادی روزنامہ گلوبس نے بھی، پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی داخلی امور کمیٹی اور ٹیکس محکمے کی رپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ:
ہر ایرانی میزائل جو شہری علاقوں پر گرا، اُس کے نتیجے میں اوسطاً 4000 نقصانات کے دعوے درج کیے گئے۔
یہ رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ ایران کے میزائل حملے نہ صرف عسکری میدان میں مؤثر رہے، بلکہ اسرائیلی شہری علاقوں میں وسیع پیمانے پر خوف، تباہی اور مالی بحران کا سبب بھی بنے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حماس شکست سے بہت دور ہے: صہیونی میڈیا
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، عبرانی میڈیا نے
جنوری
وین کیٹنگ ویلز کے پہلے سیاہ فام وزیر اعظم بنے
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: این ٹی وی، یو کے ویلز میں پہلی بار سیاہ فام
مارچ
عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا
?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
فروری میں مہنگائی 31.6 فیصد کی تاریخی بلند ترین سطح پر رہی
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں فروری میں مہنگائی کی شرح 31.6
مارچ
اگر روس اور یوکرین نے امریکی امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو کیا ہوگا؟ امریکہ کی زبانی
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب
اپریل
ایف بی آر کا ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ
?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی
اپریل
ملک بھر میں عید الاضحی منائی جا رہی ہے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی
جولائی
پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں سیز فائر کو قبول کیا۔ وزیراعظم
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان
مئی