?️
سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کنسٹ نے مغربی کنارے اور وادی اردن پر صہیونی حاکمیت کے نفاذ کے متنازع منصوبے کو منظور کر لیا۔ یہ فیصلہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی توسیع پسندی کے ایک نئے مرحلے کی علامت ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ "کنسٹ” نے ایک متنازع قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیلی خودساختہ حاکمیت کو مغربی کنارے اور وادی اردن تک توسیع دی جائے گی۔
اس قانون کو کنسٹ کے 71 ارکان نے منظور کیا، جو کہ قابض حکومت کے فلسطینی علاقوں میں توسیع پسند عزائم کا واضح اظہار ہے۔
یہ منصوبہ حاکم صہیونی اتحاد نے کنسٹ کی تعطیلات سے قبل پیش کیا، جس کا مقصد ان علاقوں پر "صیہونی تسلط” کو قانونی شکل دینا ہے جہاں لاکھوں فلسطینی بستے ہیں۔
صیہونی وزیر توانائی ایلی کوہن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تاریخی منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں جو مغربی کنارے پر ہماری حاکمیت سے متعلق ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اس علاقے پر اپنا تسلط قائم کریں۔
یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب اسرائیل کی غزہ پر فوجی جارحیت جاری ہے، اور ساتھ ہی مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی قابض افواج کے حملے اور چھاپے شدت اختیار کر چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، یہ منصوبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت سے تقویت پا رہا ہے، جن کے دور میں اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر حاکمیت بڑھانے کی کھلی چھوٹ ملی۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس قانون کی منظوری فلسطین میں زمینی حقائق کو یکطرفہ طور پر بدلنے کی صہیونی کوشش کا حصہ ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے سراسر منافی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودی سڑکوں پر شراب نوشی
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سعودی عرب کے
جون
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکارہو گئیں
?️ 8 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی دوسری بدترین لہر کا شکارہونے والے ملک
مئی
پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے باوجود برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل مہنگا
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے
دسمبر
امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین میں حساس معلومات کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین
نومبر
5لاکھ روپے سے زائد کے ڈپازٹس غیرمحفوظ ہونے کی خبریں مسترد
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے پانچ لاکھ روپے سے زائد
اکتوبر
آزادی کی حدیں بھی ہم طے کریں گے، ٹویٹر نے سیکڑوں اکاؤنٹ بند کر دیے
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کمپنی ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آئی
فروری
کراچی پر کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی خون آلود سیاست
اپریل