?️
سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج ایک ایسے خفیہ بحران کا شکار ہے جس کی تمام تفصیلات وہ خود بھی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بیان کرنے سے قاصر ہے۔
صیہونی روزنامہ اسرائیل ہیوم میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معروف صیہونی صحافی یواف لیمور نے انکشاف کیا کہ صہیونی فوج اس وقت اپنے ساز و سامان اور افرادی قوت کے حوالے سے ایک بڑے مسئلے سے دوچار ہے جسے بعض حلقے ’’حیاتی‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
اس بحران نے فوج کی قلیل مدتی کارروائیوں کی صلاحیت اور طویل مدتی اہداف کے حصول پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
لیمور کے مطابق یہ مسئلہ صرف ایک یا دو یونٹ تک محدود نہیں بلکہ کئی یونٹ اس سے متاثر ہیں، بعض یونٹوں کے پاس ہتھیار موجود نہیں، بعض کے پاس پرزہ جات دستیاب نہیں جبکہ کچھ یونٹ دونوں چیزوں سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت جنگ اور فوج کی جانب سے خلا کو پُر کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم تاحال کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
اس صورتحال کا براہِ راست اثر میدانِ جنگ میں لڑنے والی یا مستقبل میں جنگ میں حصہ لینے والی یونٹوں پر پڑے گا، جو مکمل طور پر لیس نہیں ہوں گی۔ اس کا نتیجہ ہلاکتوں میں اضافے کی صورت میں بھی سامنے آ سکتا ہے۔
اسی موضوع پر عبرانی روزنامہ معاریو نے بھی انکشاف کیا ہے کہ صہیونی سکیورٹی اداروں نے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں فوری طور پر جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنا ضروری ہے۔
معاریو کے مطابق فوج اور شاباک کا خیال ہے کہ اس وقت حماس کا ایک بنیادی ہدف میدانِ جنگ میں صیہونی فوجیوں کو قیدی بنانا ہے اور یہ امکان ہے کہ وہ جلد ہی اس ہدف کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:آج کل جہاں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر ہے
جون
خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں
ستمبر
کوئی بھی طاقت وینزوئلا کی آواز خاموش نہیں کر سکتی؛ مادورو کا امریکہ کو پیغام
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے
دسمبر
ناسا نے سب سے خطرناک سیارے کے زمین سے نہ ٹکرانے کی نویدسنا دی
?️ 29 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) خلائی ادارے کی جانب سے سنہ 2004 میں اپوفس کو
مارچ
چارجنگ کے بغیر نصف صدی تک چلنے والی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: چینی کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
جنوری
نوجوان نے فیس بک سے جان چھڑانے کے لئے حیران کن حل نکالا
?️ 15 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل
نومبر
سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم
اگست
افغانستان کا پاکستان سے کراچی بندرگاہ پر کھڑے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے
نومبر