?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت پر زور دیا ہے، جبکہ نیتن یاہو حکومت غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
صہیونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے غزہ پر جنگ اور محاصرہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حماس ہمارے قیدیوں کو رہا نہیں کرتی، نہ جنگ رکنی چاہیے اور نہ ہی غزہ کو انسانی امداد دی جانی چاہیے۔
الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، بن گویر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو غزہ سے فلسطینیوں کی رضاکارانہ ہجرت کی ترغیب دینی چاہیے تاکہ اس علاقے کو خالی کرایا جا سکے۔
اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو کے دفتر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ نے جن فوجی منصوبوں کی منظوری دی ہے، ان میں نوارِ غزہ پر مکمل قبضہ شامل ہے۔
ان منصوبوں کے تحت غزہ پر زمینی کنٹرول حاصل کیا جائے گا، شہریوں کو جنوبی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، یہ حکمت عملی ماضی کے فضائی حملوں سے مختلف ہوگی، اور اس بار اسرائیلی فوج غزہ میں مستقل طور پر قیام کرے گی
عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی سیاسی حکام اور فوجی سربراہان کے درمیان غزہ میں کارروائی کے دائرہ کار پر اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ مظالم کی سنسر شپ کے خلاف احتجاج؛ لندن میں بی بی سی کی عمارت کے سامنے سینکڑوں افراد جمع ہیں
صیہونی فوجی حکام بعض اقدامات پر محتاط رویہ اپنانے کے حق میں ہیں، جبکہ سیاسی قیادت جنگی منصوبے میں توسیع کی حامی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا
مئی
ملک کب آزاد ہوگا؟ محمود خان اچکزئی کی زبانی
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود
اگست
کابل میں دہشت گردانہ حملوں پر پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں پر
نومبر
شامی عوام کا تاریک مستقبل
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی حکومت کے ترکی، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور
جنوری
قدس فورس کے سربراہ کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ میں
مئی
صیہونیوں کی مشرقی یروشلم میں ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کاکہنا ہے کہ صیہونیوں کی جانب
جنوری
صیہونیوں کے اعلان کردہ امن علاقوں میں سب سے زیادہ قتل عام
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی حکام نے ان علاقوں میں غیرمعمولی مکمل قتل عام
مئی
دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
?️ 4 مارچ 2022پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے
مارچ