?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے قابض ریاست کے دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگی مہم جوئی بند کریں ورنہ سخت نتائج کا سامنا ہوگا۔
معروف صہیونی روزنامہ ہارٹیز نے ایران کے خلاف حالیہ فوجی جھڑپوں اور میزائل حملوں کے تناظر میں ایک غیرمعمولی اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام، ایران کے جدید میزائلوں کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ فوجی اور سیاسی قیادت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور ایسی غیر دانشمندانہ مہم جوئی سے باز آنا چاہیے جو اسرائیل کو مزید پیچیدہ، خطرناک اور ناقابلِ جبران حالات کی طرف دھکیل رہی ہے۔
ہارٹیز نے اپنی اشاعت میں صراحت سے کہا کہ صہیونی فوج کے کمانڈرز اور اسرائیلی حکومت کو اس ناکامی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اگر وہ واقعی اسرائیل اور خطے کے مستقبل کی فکر رکھتے ہیں، تو فوری طور پر اس تباہ کن جنگ کو روک دینا چاہیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور حکومت کی موجودہ حکمت عملی نہ صرف ناکام ہو چکی ہے بلکہ یہ اسرائیل کے دفاعی تشخص پر بھی سوالات کھڑے کر رہی ہے۔
روزنامہ ہارٹیز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیلی قیادت حقیقت کا سامنا کرے اور اس بات کو تسلیم کرے کہ ایران کی فوجی صلاحیت ایک سنجیدہ خطرہ ہے، اور روایتی حربوں سے اسے دبانا ممکن نہیں رہا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
موجودہ حالات میں ہماری فوج اگلی جنگ نہیں جیت سکے گی: صیہونی جنرل
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
جون
بھارتی پارلیمنٹ میں نبی پاکؐ پر درود
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا
جولائی
عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا ہے
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی
مئی
جرمنی میں توانائی کی بچت کے لیے سخت قوانین نافذ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:جرمن وفاقی حکومت نے یوکرین میں جنگ اور روس سے سپلائی
اگست
وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر کا بائیڈن کے بارے میں چونکا دینے والا بیان
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے امریکی صدر کی جسمانی حالت
فروری
شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
اسرائیل کا پہلا چیلنج ایران کا سامنا ہے: گینٹز
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹز نے اس حکومت
جولائی
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر