سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج اس وقت بے مثال تناؤ میں مبتلا ہے، جس کے اثرات تقریباً ہر اسرائیلی گھر میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھین:شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ
فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی سرحدیں اب محفوظ نہیں رہیں اور کئی دہائیوں بعد فوج شدید تناؤ کا سامنا کر رہی ہے۔
اس تناؤ کی واضح علامات ہر اس صہیونی خاندان میں دیکھی جا سکتی ہیں جن کے افراد اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مستقل فوجی اہلکاروں کے لیے گھروں کو واپسی مشکل ہو گئی ہے، جبکہ فوجی تربیت تقریباً معطل ہے۔ اس کا مقصد ذخیرہ فوجیوں پر دباؤ کم کرنا ہے، جنہیں طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے تیسری یا چوتھی بار میدان جنگ میں طلب کیا جا چکا ہے، جبکہ جنگ کے دوبارہ چھڑنے کا امکان بدستور برقرار ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام جنگی اور معاون یونٹس بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال کے نتیجے میں فوجیوں کی ذاتی زندگی بحران کا شکار ہو رہی ہے، خاندانی رشتے بکھر رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
الیکشن کا مطالبہ سیلاب متاثرین کی زندگیوں سےکھیلنے کے مترادف ہے،بلاول
ستمبر
سی پیک کے حوالے سے چین کا مطالبہ اور حکومت کا ردعمل
جون
ہوائی حادثہ کے بعد واشنگٹن کا ریگن بین الاقوامی ایئرپورٹ بند
جنوری
لاہور میں ہزاروں پاکستانی فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
نومبر
شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
دسمبر
فنڈنگ کی کمی کی وجہ سے جرمنی میں کنڈرگارٹن سسٹم کے گرنے کا خطرہ
مئی
امیر قطر نے اقوام متحدہ میں کیسے فلسطین کی حمایت کی؟
ستمبر
ہمارا مقصد ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنا تھا:سابق امریکی وزیر خارجہ
فروری