🗓️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا بھی اب اسرائیلی فوج کی منظم جنگی جرائم کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
اسرائیل کے معروف روزنامہ ہارٹیز نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم اونروا کے امدادی کارکنوں اور عملے کو قریب سے اور جان بوجھ کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی نئی تفصیلات
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ تحقیقات ان خوفناک واقعات پر کی گئی ہیں جو گزشتہ ماہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں پیش آئے، جہاں اسرائیلی فوج نے پانچ ایمبولینسوں اور ایک فائر بریگیڈ گاڑی پر حملہ کیا، جو زخمیوں کو بچانے کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ اس حملے میں 15 افراد شہید ہوئے، جن میں سے 12 افراد اونروا کے کارکنان اور امدادی عملے سے تعلق رکھتے تھے۔
روزنامہ ہاآرتص نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کو پہلے سے علم تھا کہ یہ گاڑیاں اونروا کے عملے کو لے جا رہی ہیں، اور ان کی روانگی کے صرف ساڑھے تین منٹ بعد ان پر گولیاں برسائی گئیں۔
اخبار کے مطابق امدادی کارکنوں نے اپنے ادارہ جاتی شناخت ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس کے باوجود، فوجیوں نے صفر فاصلے سے ان پر فائرنگ کی۔
واقعے کی جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فوجی کمانڈرز نے جان بوجھ کر خطرناک عملی اقدامات کیے اور ان کے بیانات ناقابلِ اعتماد تھے۔
رفح میں امدادی مشن پر کیے گئے اس حملے پر بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت سوالات اٹھائے گئے تھے۔
اسرائیل نے ابتدائی طور پر روایتی انکار اور الزام تراشی کا سہارا لیا، تاہم شدید دباؤ کے باعث، انہیں اپنی جھوٹی کہانی سے پیچھے ہٹنا پڑا اور تحقیقات پر آمادگی ظاہر کرنا پڑی۔
اونروا وہ اقوامِ متحدہ کی ایجنسی ہے جو فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور امداد کے شعبوں میں کام کرتی ہے، اس تنظیم پر اسرائیلی حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی ہمدردی کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک ہزاروں شہری بشمول خواتین، بچے، صحافی اور طبی عملہ شہید ہو چکے ہیں، اور اب یہ انکشاف کہ جان بوجھ کر اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، بین الاقوامی برادری کے لیے سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیلی پولیس کے ایس ایم ایس سسٹم میں کوئی خرابی تھی؟
🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میں آئی ایس کی ویب سائٹ نے اعلان کیا
دسمبر
جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 236 حلقوں پر انتخابات میں حصہ لے گی، قیصر شریف
🗓️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے
جنوری
اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری
🗓️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک آرڈیننس جاری کیا
دسمبر
حکومت کا ’فیک نیوز‘ کی روک تھام کیلئے پیکا قانون میں مزید ترمیم کا فیصلہ
🗓️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی
دسمبر
لاہور پولیس کی چوہدری پرویز الہٰی کی 30 روز کیلئے نظر بندی کی درخواست
🗓️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپٹل سٹی پولیس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے
جولائی
یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے
🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے
اگست
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی زیرِ صدارت
نومبر
برطانوی وکلاء نے محمد بن زاید پر جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے کہا کہ وکلاء کا ایک گروپ
اکتوبر