🗓️
سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے غزہ پٹی میں صیہونی قبضہ کاروں کی جانب سے امدادی کارکنوں کے قتل عام کو تسلیم کیا ہے۔
عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام کی بے سزائی صرف امدادی اور طبی عملے کے خلاف مزید قتل عام کو ہوا دے رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں 18 ماہ تک جاری رہنے والے قتل عام کے بعد اب صورت حال یہ ہے کہ اس تنگ پٹی کے اعداد و شمار دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی ہے۔
50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد غذائی قلت کے باعث موت کے منہ میں جا رہی ہے۔
کیونکہ تل ابیب نے اس خطے میں انسان دوست امداد کی ترسیل روک رکھی ہے، روزانہ 100 سے زائد بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی قبضہ کاروں نے 15 امدادی کارکنوں کو شہید کر دیا ہے،گزشتہ 23 مارچ کو ان کی شہادت کے کئی دن بعد، صیہونیوں نے بین الاقوامی امدادی ٹیموں کو علاقے میں داخل ہونے دیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو ایک کے بعد ایک نشانہ بنایا گیا، جو ایک جنگی جرم ہے، ایک فورینسک ماہر نے تصدیق کی کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان امدادی کارکنوں کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ کئی لاشوں کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔
حالانکہ امدادی گاڑیاں واضح نشانات کے ساتھ دوسری گاڑیوں سے ممتاز ہوتی ہیں، لیکن صیہونی قبضہ کاروں نے انہیں ہی نشانہ بنایا۔
اس وقت بھی 300 سے زائد طبی کارکن صیہونیوں کی حراست میں ہیں، جن میں سے اکثر پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شہادت سنوار کا بہترین انعام تھا
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی
اکتوبر
خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد
🗓️ 30 نومبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں
نومبر
صیہونی حکومت کس جنگ کی تلاش میں ہے؟
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حماد نے کہا
جولائی
ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام
نومبر
ٹیکس چوری روکنے کا بہترین راہ حل ٹریک سسٹم ہے: عمران خان
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس
مارچ
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کے مظاہرے
🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مغربی
مارچ
آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب
🗓️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف
مارچ
اسرائیل کے پاس لبنان میں جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا کی پیشرفت کے ماہر نے یہ بیان کرتے
دسمبر