?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی کامیابی صرف بین گورین ایئرپورٹ کو بند کرنا نہیں بلکہ اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی اور خودمختاری کی علامتوں کو نشانہ بنانا ہے، حملوں نے صہیونی فضائی اور بحری ٹرانسپورٹ کو مفلوج کر دیا۔
عبری زبان کے معروف صہیونی اخبار معاریو نے یمن کی مسلح افواج کے حالیہ میزائل حملوں کو اسرائیل کے خلاف بے مثال کامیابی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یمنی حملے صرف بین گورین ایئرپورٹ کی بندش تک محدود نہیں، بلکہ یہ اسرائیل کی خودمختاری کی علامتوں کو نشانہ بنا کر اسے دنیا سے الگ تھلگ کر رہے ہیں۔
المسیرہ نیوز چینل کے مطابق، معاریو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی اصل کامیابی ایئرپورٹ بند کرنا نہیں بلکہ اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی کی طرف دھکیلنا اور اس کی کو نشانہ بنانا ہے۔
معاریو نے مزید لکھا کہ یمن کی جانب سے جاری حملوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اسرائیل کی فضائی آمد و رفت کو مستقل طور پر متاثر کیا ہے۔
یہ مسائل بحری نقل و حمل میں بھی نمایاں ہو چکے ہیں، جہاں ایلات اور دیگر بندرگاہوں کی جانب کشتیوں کی روانی میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔
رپورٹ میں اس جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ انصاراللہ یمن نے اپنی توجہ اب اسرائیل کی دیگر اہم بندرگاہوں جیسے کہ حیفا اور اشدود کو نشانہ بنانے پر مرکوز کر دی ہے، جو اسرائیلی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
گزشتہ روز بین گورین ایئرپورٹ پر یمنی افواج کے کامیاب میزائل حملے نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
ایئرپورٹ کی بندش کے باعث بین الاقوامی پروازیں معطل ہو گئیں اور اسرائیلی حکام دفاعی نظاموں کی ناکامی پر وضاحتیں پیش کرنے میں مصروف ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی
جولائی
قومی ترانہ بدلنے کے متعلق فواد چوہدری کا بیان آگیا
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی
ستمبر
ہم اسرائیل کی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں:حماس
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی معاشرے کے اندر موجود
اپریل
عراق کے شہر ناصریہ میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:آج صبح عراقی شہر ناصریہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے
اکتوبر
مقتدی صدر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجوہات
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما اور عراقی پارلیمنٹ میں سائرون اتحاد
جولائی
وفاقی حکومت نے مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان
اپریل
بین الاقوامی قانون میں مغربی دھوکہ ناقابل برداشت: پیوٹن
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے زور دے کر کہا کہ
دسمبر
دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مرکز کہاں ہے؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے
جولائی