فلسطین کی حمایت کے بارے میں یمن کا تازہ ترین موقف

فلسطین کی حمایت کے بارے میں یمن کا تازہ ترین موقف

🗓️

سچ خبریں: یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے انصار اللہ کے ترجمان کا امریکی-برطانوی اتحاد کے تعز پر حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہم فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹنے والے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے امریکی-برطانوی اتحاد کی جانب سے تعز پر ہونے والے خونریز حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عرب دنیا کی کمزوری نے صہیونیوں کو اپنے جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے : یمن

انصاراللہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم امریکی-برطانوی اتحاد کی جانب سے تعز کے الجند علاقے میں ایک گرلز اسکول کے قریب دو فضائی حملوں کے دوران ہونے والی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

عبدالسلام نے مزید کہا کہ عام شہریوں اور تعلیمی اداروں پر حملہ ایک خطرناک کشیدگی کی علامت ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتیرانی کے تحفظ میں ناکامی کا سامنا ہے۔

ترجمان انصار اللہ نے واضح کیا کہ یمن غزہ کی حمایت کے اپنے فیصلے پر قائم ہے اور اس اصولی اور اخلاقی فیصلے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مزید پڑھیں: یمن کے خلاف امریکی-برطانوی سازش کا انکشاف

یاد رہے کہ کچھ وقت قبل تعز صوبے پر امریکی-برطانوی اتحاد کے دو فضائی حملوں کے نتیجے میں دو طالبات شہید اور 9 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

افریقہ میں فرانس کا آخری قلعہ کیسے فتح ہوا؟

🗓️ 29 اگست 2023نائجریا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ

اوپو کا چار کیمروں کا حامل ایکس 8 فون متعارف

🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز

خالد مشعل کورونا میں مبتلا

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا

ٹِک ٹاک کا صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد دینے کا اعلان

🗓️ 9 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) ٹک ٹاک نے ملازمتوں میں مددکی تلاش شروع کر دی

نیتن یاہو اسرائیلی حکومت کی بقا کے لیے سب سے بڑا 

🗓️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار کے تجزیہ کار شمعون شیفر نے اس

ترکی اور متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون

🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر کے

پاکستان میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح  3 فیصد سے تجاوز کر گئی

🗓️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے

سلمان خان اداکاری کے علاوہ اور کیا کرتے ہیں؟

🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار و اداکار سلمان خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے