?️
سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملے اور بحر ہند میں ایک اور بحری جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو فوجی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے خلاف امریکی-برطانوی سازش کا انکشاف
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کی حمایت اور فلسطین اور لبنان کی مزاحمتی تحریکوں کی پشتیبانی کے لیے نیز امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے دو فوجی آپریشنز کیے ہیں۔
پہلے آپریشن میں بحیرہ احمر میں امریکی آئل ٹینکر (OLYMPIC SPIRIT) کو 11 بیلسٹک میزائلوں اور دو ڈرونز کے ذریعے براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جس سے اسے شدید نقصان پہنچا، یہ مشترکہ کارروائی یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون یونٹ نے انجام دی۔
دوسری کارروائی میں یمنی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے بحر ہند میں (ST. JOHN) نامی بحری جہاز کو ایک کروز میزائل سے براہِ راست نشانہ بنایا، کیونکہ اس جہاز کی مالک کمپنی نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں پر سفر کی پابندی کی خلاف ورزی کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر کا مغربی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کا بحری محاصرہ جاری رہے گا نیز صہیونی مخالف کارروائیاں بھی جاری رہیں گی ، غزہ اور لبنان پر جارحیت ختم ہونے تک یہ آپریشنز روکے نہیں جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
ڈیفنس میں رہتے تھے، بیٹے کی خاطر دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے، یاسر حسین کا انکشاف
?️ 19 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں
اکتوبر
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ
مئی
امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی
?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی
اگست
روس یوکرین تنازع میں ایٹمی جنگ کا خطرہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مارچ
ضلع کرم میں جھڑپیں جاری، مزید 18 افراد جاں بحق، 30 زخمی
?️ 23 نومبر 2024 ضلع کرم: (سچ خبریں) ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم
نومبر
کورونا وائرس کی تینوں ویکسینوں میں کیا مماثلت ہیں
?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} دنیا بھر کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس
فروری
امریکی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا: چین
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ملک چینی
فروری
خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق
?️ 30 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں
مارچ