سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یحییٰ السنوار کا قتل غزہ کی جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ حماس کے خاتمے کا آغاز ہے۔
الجزیرہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے دعویٰ کیا ے کہ انہوں نے حماس کے سیاسی رہنما یحییٰ السنوار کو غزہ میں قتل کر دیا ہے، اس خبر کے بعد اسرائیلی حکومت کی انتہاپسند کابینہ کے مختلف اراکین کی جانب سے کئی بیانات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کے رہنما کی مبینہ ہلاکت پر اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ یہ غزہ کی جنگ کا خاتمہ نہیں ہے، بلکہ حماس کے خاتمے کا آغاز ہے۔
انہوں نے اپنے سابقہ دعوؤں کو دہراتے ہوئے مزید کہا کہ یہ جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے، بشرطیکہ حماس ہتھیار ڈال دے اور ہمارے قیدیوں کو رہا کر دے۔
اسرائیل ان لوگوں کی حفاظت کرے گا جو ہمارے قیدیوں کو واپس لائیں گے، لیکن جو لوگ انہیں ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، وہ جان لیں کہ اسرائیل ان کے پیچھا کرے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے گا۔
مزید پڑھیں: مزاحمت کے شعلے اپنے قائدین کے قتل سے کبھی نہیں بجھیں گے: القسام
صیہونی ریاست کے اعلیٰ عہدیداروں نے یک زبان ہو کر غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر زور دیا، اور نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا۔
مشہور خبریں۔
قطر نے ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے 10,000 سیارگھر بھیجے
فروری
اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال
نومبر
الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
جولائی
عمران خان مقدمہ درج نہیں کروا سکتے تو پنجاب حکومت سے استعفیٰ دے کر گھر جائیں، قمر زمان کائرہ
نومبر
اولمپک کے آغاز سے چند گھنٹے قبل فرانسیسی ٹرانسپورٹ سسٹم میں خلل
جولائی
کیا اسرائیل نے بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے؟
جون
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
اگست
صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی
مارچ