نیتن یاہو نے شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری کا متنازعہ فیصلہ کیوں واپس لیا ؟  

 نیتن یاہو نے شاباک کے سربراہ کو ہٹانے کا متنازعہ فیصلہ کیوں واپس لیا ؟  

?️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے شاباک (اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی) کے نئے سربراہ ایلی شرویت کی تقرری کو اچانک منسوخ کر دیا ہے،اس فیصلے کے پیچھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شرویت کے تنقیدی بیانات کو بنیادی وجہ بتایا جا رہا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، ایلی شرویت نے ٹرمپ کے خلاف ایک مضمون لکھا تھا، جس کی وجہ سے نیٹن یاہو نے ان کی تقرری واپس لی۔
 صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے ایک ماخذ نے بتایا کہ نیتن یاہو نے شاباک کے لیے نئے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک دھچکا ہے اور اس سے حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے۔
 امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم (ریپبلکن) نے شرویت کی ممکنہ تقرری پر تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ ان کے ٹرمپ کے خلاف پرانے بیانات موجودہ امریکیاسرائیلی تعلقات کو مزید کشیدہ کر سکتے ہیں، گراہم نے اسرائیلی حکومت کو مزید محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
 لاپید نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے اسرائیلی کابینہ عوامی اعتماد کھو چکی ہے،یہ معاملہ نیتن یاہو حکومت کے اندرونی انتشار اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ہونے والی الجھنوں کو ظاہر کرتا ہے۔
 نتین یاہو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ دباؤ میں لیے گئے فیصلے کی علامت ہے، جو شاباک جیسی اہم ایجنسی کی آزادی کو متاثر کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں تحریک انصاف کی صرف 7 خواتین قید ہیں، آئی جی جیل خانہ جات

?️ 29 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں جیل حکام نے 9 مئی کے فسادات

جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

?️ 9 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی

 اگر مذاکرات میں لچک نہ دیکھائی گئی تو سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہو گا:اسرائیل کے سینئر جنرل

?️ 5 اکتوبر 2025 اگر مذاکرات میں لچک نہ دیکھائی گئی تو سب سے زیادہ نقصان

سائنسدانوں  کا ماں کے دودھ کا متبادل تیار کرنے کا دعویٰ

?️ 5 جون 2021لندن (سچ خبریں )بایو لاجسٹ ڈاکٹر اسٹرک لینڈ (Dr Leila Strickland) کی

ایران، روس اور چین مل کر اتحاد بنا رہے ہیں: بھارتی آرمی چیف

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ہفتے کے روز یوکرین

مزاحمتی محور نے تل ابیب پر دباؤ کیسے ڈالا؟

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں:مزاحمتی محور نے ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی

صیہونی وزیر اعظم کے ذریعہ امریکی صدر کو پیش کیے جانے والے ایران مخالف منصوبے کی تفصیلات

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:کہا جاتا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کی پیش

ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں :امریکہ

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے