ٹرمپ غزہ کے عوام کو کہاں ہجرت کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں؟ 

ٹرمپ غزہ کے عوام کو کہاں ہجرت کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں؟ 

?️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غزہ کے عوام کے لیے جبری ہجرت کی کوئی نئی سرزمین تلاش کی جا سکے۔

الجزیرہ اور مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے سودان، صومالیہ اور سومالی لینڈ (ایک غیر تسلیم شدہ خودمختار علاقہ) کے حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کو ان علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی جا سکے،یہ اقدام ٹرمپ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جسے اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حکام نے سودان اور صومالیہ کے ساتھ خفیہ مذاکرات کیے، تاہم سودانی حکام نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا جبکہ صومالیہ اور سومالی لینڈ کے حکام نے ایسے کسی بھی مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
 امریکی اور اسرائیلی حکام، جو نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، سومالیہ اور سومالی لینڈ کے ساتھ روابط کی تصدیق کر چکے ہیں،امریکی حکام نے سودان کے ساتھ مذاکرات کی بھی تصدیق کی، تاہم ابھی تک ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات واضح نہیں ہیں۔
 امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے یہ کوششیں اس وقت شروع ہوئیں جب ٹرمپ نے غزہ کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا تھا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، اسرائیل اور امریکہ نے سودان کے لیے فوجی امداد، اقتصادی بحالی، اور سیکیورٹی تعاون جیسے مراعات کی پیشکش کی،  دو سودانی حکام نے تصدیق کی کہ امریکہ نے سودانی فوجی حکومت سے فلسطینی مہاجرین کو قبول کرنے پر بات چیت کی۔
سودانی حکومت کو جنگ کے بعد بازآبادکاری میں مدد، فوجی امداد، اور اقتصادی فوائد کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن خرطوم نے فوراً اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
 امریکی حکام نے تصدیق کی کہ واشنگٹن سومالی لینڈ کے حکام کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کر رہا ہے اور اس کے بدلے میں اس علاقے کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے، ایک صومالی عہدیدار نے اس بات سے انکار کیا کہ فلسطینی مہاجرین کو قبول کرنے کے بارے میں کوئی مذاکرات ہوئے ہیں۔
 یہ منصوبہ غزہ کے عوام کی زبردستی ہجرت کا حصہ معلوم ہوتا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے،فلسطینی حکام نے اسرائیل اور امریکہ کی ان کوششوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فلسطینی عوام کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی ایک اور سازش ہے۔
 عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو زبردستی ہجرت پر مجبور کرنا ایک سنگین بین الاقوامی جرم ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ٹی ایل پی کے ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، گرفتاری کا حکم

?️ 15 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف

مریم نواز ایک شفیق ماں، وعدے نہیں عملی اقدامات کرتی ہیں۔ عظمی بخاری

?️ 17 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب

ہندوستان اور جمہوریت

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں انسانی حقوق مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں اور

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی میں اہم اعزاز سے نوازا گیا۔

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی

تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے

پانچ ممالک  کا غزہ میں بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کے لیے اہلکار بھیجنے کا اعلان

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:جاسپر جیفرز، کمانڈر نام نہاد بین الاقوامی امن فورس برائے

اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے