?️
سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما نصرالدین عامر نے تصدیق کی ہے کہ بن گورین ایئرپورٹ پر حملہ ایک نئے میزائل سے کیا گیا، جس کا مقصد اسرائیلی پروازوں کو روکنا اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے تک ہوائی ناکہ بندی قائم رکھنا ہے۔
یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ کے اعلیٰ رہنما نصرالدین عامر نے اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایک نئے تیار کردہ میزائل کے ذریعے کی گئی ہے، اور یہ حملہ غزہ کے محاصرے کے خلاف عملی ردعمل تھا۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے نصرالدین عامر نے کہ کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ مکمل طور پر ایک نسل کشی ہے۔ دشمن صہیونی بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتا، اس لیے یمن نے فیصلہ کن اقدام کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم بن گوریون ایئرپورٹ کی مکمل بندش تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ہم نے عالمی فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ ایئرپورٹ اب محفوظ نہیں، اور ہم کسی نقصان کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔
عامر نے مزید کہا کہ جیسے ہم نے بندرگاہ ایلات (ام الرشاش) کو بند کر کے ثابت کیا کہ ہماری دھمکیاں حقیقی ہیں، ویسے ہی بن گوریون بھی بند ہو کر رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ کی طرف سے بمباری کے باوجود یمن نہ جھکا ہے، نہ جھکے گا کہ
ہم پر جتنا بھی بمباری کی گئی، ہم نے تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے، ہمارا ہوائی محاصرہ ہی موجودہ حالات میں سب سے مؤثر راستہ ہے۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
آخر میں نصرالدین عامر نے کہا کہ صہیونی ریاست نسل کشی جیسے جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے اور اس کا احتساب لازم ہے۔ وہ ہمیں مٹانے کی بات کرتے ہیں، لیکن یہ ہمیں کبھی روک نہیں سکا۔ ہم حق پر ہیں اور وہ زوال پذیر۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیراعطم آج بہت بڑا اعلان کریں گے: وزیر خارجہ
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
فروری
امریکی فوجی تنخواہوں کے بجٹ پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: فوجی تنخواہوں کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا 8 بلین ڈالر
اکتوبر
روس کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں امریکہ میں روسی سفارت خانے نے امریکی فریق کے اسٹیٹ ڈوما
ستمبر
روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی
اکتوبر
انتخابات کے دوران ترکی میں غربت اور بھوک میں اضافہ
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ ترکی قومی انتخابات کی دہلیز پر ہے اور ترک
اپریل
آئین میں ترمیم کسی شخصیت یا سیاسی مقصد کیلئے نہیں کی گئی۔ رانا ثناءاللہ
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین
نومبر
پاکستان کی فی کس آمدنی گر کر 1568 ڈالر رہ گئی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے
مئی
جنرل سلیمانی کے قتل سے عراق میں ہمارا اثر و رسوخ کم ہوا:سابق امریکی عہدہ دار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک سابق عہدہ دار نے اپنے
اگست