انصاراللہ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکہ کا اعتراف

انصاراللہ نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکہ کا اعتراف

🗓️

سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اعتراف کیا ہے کہ انصاراللہ کے حملوں کی وجہ سے ہمارے بحری جہازوں کو طویل اور مہنگے راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے حملوں نے امریکہ اور اسرائیل کو بھاری مالی نقصان پہنچایا ہے، کیونکہ اب بیشتر امریکی بحری جہاز بحر احمر سے گزرنے کے بجائے جنوبی افریقہ کا طویل اور مہنگا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت شدت اختیار کر گئی جب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام پر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا، اور اس کے ردعمل میں انصاراللہ نے اسرائیلی مفادات سے وابستہ بحری جہازوں کو اپنے سمندری حدود میں نشانہ بنانا شروع کیا۔
اس مزاحمتی حکمت عملی نے نہ صرف تل ابیب کو بھاری نقصان پہنچایا، بلکہ امریکہ کو بھی، جو اسرائیل کا قریبی ترین اتحادی ہے، براہ راست متاثر کیا ہے۔
مائیک والٹز نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہانصاراللہ یمن کے حملوں کے باعث اب تین چوتھائی امریکی پرچم بردار بحری جہاز بحر احمر سے گزرنے سے گریز کر رہے ہیں، اور اس کے بجائے وہ جنوبی افریقہ کے ساحلوں سے ہو کر طویل سفر طے کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ75 فیصد امریکی بحری جہاز اب سوئز کینال کے بجائے جنوبی افریقہ کے راستے کو اختیار کر رہے ہیں، جو وقت اور پیسے دونوں کے لحاظ سے نقصان دہ ہے۔
والٹز نے مزید انکشاف کیا کہ آخری مرتبہ جب ہمارا ایک جنگی جہاز یمن کے ساحلی علاقوں سے گزرا، تو اسے 23 مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ کی جانب سے یمن میں انصاراللہ کے خلاف فضائی حملے کیے گئے ہیں، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پہلی بار اس شدت سے انجام دیے گئے۔
 ان حملوں میں ان کے مطابق، انصاراللہ کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جن میں تنظیم کے میزائل پروگرام کے سربراہ کا نام بھی شامل ہے۔
دوسری جانب، انصاراللہ یمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں میں ایک شخص شہید ہوا ہے، تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان حملوں میں 50 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی حمایت میں امریکی پائلٹ کی خود سوزی پر حماس کا ردعمل

🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صیہونی

ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر

چمن: کیمپ اکھاڑنے کے بعد مظاہرین کی ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ، متعدد گرفتار

🗓️ 6 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مقامی حکام کی جانب

عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی پی

معمول سے کم بارشیں: گرمیوں میں پانی کی کمی کا خدشہ، نیپرا نے واپڈا حکام کو طلب کرلیا

🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں اور

کوئٹہ میں دھماکہ متعدد افراد زخمی

🗓️ 24 مئی 2021بلوچستان (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر

ایرانی فضائیہ کو عالمی سطح پر برتری حاصل

🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی بریگیڈیئر کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری

پاکستان کی غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، سیز فائر کا مطالبہ

🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے