?️
سچ خبریں:امریکی اخبار کے مطابق، شرمالشیخ اجلاس میں دستخط شدہ معاہدے میں غزہ میں پائیدار امن، علاقائی تعاون اور اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام پر زور دیا گیا، یہ معاہدہ ٹرمپ کی موجودگی میں طے پایا، تاہم حماس اور اسرائیل دونوں شریک نہ تھے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ مصر میں منعقد ہونے والے شرمالشیخ اجلاس کے دوران دستخط شدہ معاہدے میں کئی اہم نکات شامل ہیں، جن کا تعلق غزہ میں جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شرم الشیخ مذاکرات میں محتاط امید حماس اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی
رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہم خطے کے تمام فریقوں کو بااختیار بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ امن، سلامتی اور خوشحالی کے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔ ہمارا مقصد باہمی احترام اور مشترکہ تقدیر پر مبنی ایک جامع وژن کے تحت پائیدار صلح قائم کرنا ہے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں جامع اور پائیدار امن کی تیاری کے سلسلے میں حاصل شدہ پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اسرائیل و اس کے علاقائی ہمسایوں کے درمیان تعمیری تعلقات کو مثبت قدم سمجھتے ہیں۔
معاہدے کے ایک اور حصے میں درج ہے کہ ہم اس بات کے پابند ہیں کہ آئندہ نسلوں کو ایسے اصول فراہم کریں جو انہیں امن و ترقی کے ساتھ ساتھ باہمی ہم آہنگی میں زندگی گزارنے کے قابل بنائیں۔
یاد رہے کہ شرمالشیخ اجلاس مصر میں پیر کے روز مصر کے وزیراعظم کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں کئی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی اور غزہ میں صیہونی جارحیت کے خاتمے پر اپنے مؤقف پیش کیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اور اسرائیل و حماس کے درمیان نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کیے حالانکہ دونوں فریقین یعنی حماس اور اسرائیل اس اجلاس میں موجود نہیں تھے۔
مزید پڑھیں:مصری وزیر خارجہ کے مطابق شرم الشیخ مذاکرات کے اہم نکات
یہ اقدام، واشنگٹن کی جانب سے خطے میں نیا سیاسی توازن قائم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر عرب تجزیہ کاروں نے سوال اٹھائے ہیں کہ آیا یہ امن کی سمت ایک حقیقی قدم ہے یا صرف سیاسی نمائش۔


مشہور خبریں۔
انصار اللہ کے خلاف ٹرمپ کے آپریشن پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئی ہے
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: 15 مارچ سے جب ٹرمپ انتظامیہ نے انصار اللہ کے
مئی
ملک میں کورونا سے مرنوں والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار
مئی
وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا
?️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک
اکتوبر
طالبان کا افغانستان – پاکستان کی ایک اہم سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کا دعوی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:آج صبح طالبان نے ایک اہم افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک
جولائی
حماس قطر سے کہاں چلے جانا چاہیے؟َعطوان کا مشورہ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: سینئر علاقائی تجزیہ کار نے حماس کو نکالنے کے لیے
مئی
روس کی بائیڈن، بلنکن اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر پر پابندی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت تقریباً
مئی
حزب اللہ کا وینزویلا پر امریکی فوجی حملے پر ردعمل
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے
ایران نے اسرائیلی بحری اڈے کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن کی نقل تیار کی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: اپنی حالیہ مشق کے دوران ایران نے ایلات
جنوری