?️
سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے ترکی کی جانب سے شام کی غیر مستحکم صورتحال سے سیاسی، عسکری، اقتصادی، اور سیکیورٹی مفادات حاصل کرنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی ہے۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی حکمران جماعت کے سیاسی حلقے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اس ملک کے صدر رجب طیب اردگان کے حکم پر شام میں متعدد سیکیورٹی، اسٹریٹجک، اقتصادی، اور عسکری منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی اور امریکہ کا شام کے مستقبل میں کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال
یاد رہے کہ اردگان اپنی ماضی کی تقریروں کی روشنی میں موجودہ شامی بحران سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی کی انٹیلیجنس ٹیمیں شام میں دہشت گردوں کی حمایت کے حوالے سے سرگرم ہیں، حلب اور دمشق میں اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی تعاون کے لیے ایک مشترکہ آپریشن روم کے قیام کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
دمشق میں ترکی کے درجنوں میڈیا نیٹ ورکس اور صحافیوں کی سرگرم موجودگی دیکھی جا رہی ہے، ترکی کے میڈیا کی گاڑیاں حلب، حمص، حماہ اور دمشق میں مسلسل سرگرم ہیں۔
دمشق کے ہوٹل ترکی کے صحافیوں سے بھرے پڑے ہیں، یہ سرگرمیاں اردگان کے ممکنہ دورہ دمشق سے قبل جاری ہیں، جس میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مسجد اموی میں نماز ادا کریں گے۔
واضح رہے کہبشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی سیاسی اور عسکری صورتحال شدید غیر مستحکم ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: شام کی تقسیم کا خواب: دمشق پر صہیونی ریاست کے حملے کیوں نہیں رُک رہے؟
ترکی ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، جو خطے کی مجموعی صورتحال پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن بھی ترکی کو بڑا جھٹکا دینے والے ہیں؟
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:ترک میڈیا نے یونان کو اسلحہ کی فروخت اور اس ملک
جون
بانی پی ٹی آئی نے ججوں کے معاملے پر چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
?️ 2 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
اپریل
لی پین کی روس کی توانائی پر پابندی کی مخالفت
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے منگل کو
اپریل
ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر
جون
اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے:وزیر اعظم
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے
فروری
مسلح فوج پر عوام کا اعتماد کیوں کم ہو رہا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:پیر کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق، امریکی
اگست
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد
اگست
کیا بھارت اور پاکستان ایک اور فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد دونوں جوہری طاقتیں تناؤ کی انتہا پر،
اپریل