مغربی ممالک ہمیں شکست نہیں دے سکتے:روس

مغربی ممالک ہمیں اسٹریٹجک شکست نہیں دے سکیں گے:روس

?️

سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب متحد ہوکر ماسکو کو اسٹریٹجک شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، مگر اس میں کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے کی‌یف میں نازی طرز حکومت کے استعمال پر بھی تنقید کی اور قرقیزستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب مکمل طور پر متحد ہوکر ماسکو کو اسٹریٹجک شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اسے کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف نے یہ بیان اپنے قرقیز ہم منصب جین بک کولوبایف سے ملاقات کے دوران دیا،انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغرب کا مقصد روس پر اسٹریٹجک شکست مسلط کرنا ہے، لیکن وہ اس میں ناکام رہے ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔
لاوروف نے اس حوالے سے کہا کہ ہم اپنے ملک کے خلاف مغرب کی بے مثال جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے اور ہمیں اسٹریٹجک طور پر شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ کی‌یف کی نازی حکومت کو بطور آلہ استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغرب آج تک اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور اب بھی نہیں ہوگا۔ بلکہ آہستہ آہستہ انہیں اس حقیقت کا ادراک ہو رہا ہے،سرگئی لاوروف نے موجودہ عالمی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے قرقیزستان کے ساتھ ہر شعبے میں قریبی تعلقات استوار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مشہور خبریں۔

یہ شام یا عراق نہیں ،سعودی عرب ہے

?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:ایک ٹویٹر کارکن نے سعودی عرب کی کچی آبادیوں اور ٹوٹے

جنین پھر بنا قتل گاہ

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنین پر صیہونی

طوفان الاقصی کو ایک سال ہوگیا؛ کس نے کیا پایا کس نے کیا کھویا؟

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:طوفان الاقصی کے بعد گزشتہ ایک سال میں صہیونی ریاست کو

غزہ کی آگ میں جل رہے صیہونی ٹینک

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے آڈیو پیغام

غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو اور اس کی کابینہ ہے

?️ 21 جولائی 2025غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو

ملک میں تمام امتحان منسوخ کر دئے:وزیر تعلیم

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان

یحییٰ السنوار حماس کا نمبر ایک شخص صہیونیوں کا ڈراؤنا خواب کیسے بن گیا؟

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: یحییٰ السنوار، جو آج حماس کے نمبر ایک قائد اور

ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا

?️ 6 جون 2021نائجیریا (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو نائجیریا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے