سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی کا کہنا ہے کہ خطہ بڑی جنگ کے دہانے پر تھا؛ ہم نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو روکا ہے!
تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے حالیہ دنوں میں العربیہ چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال میں ان کے اقدامات تاریخی نوعیت کے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا الجولانی حکومت کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ ہے؟دمشق کے گورنر کا اہم اعلان
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ اور لبنان کے بعد شام پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
الجولانی نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیلی افواج شام میں داخل ہوتیں تو ایران کے دباؤ میں عراق بھی جنگ میں شامل ہو جاتا۔ اسی طرح، ترکی بھی اپنے جنوبی حصے میں سیکیورٹی کی خرابی کے خوف سے ایران کے ساتھ اسرائیل مخالف جنگ میں داخل ہو جاتا۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ الجولانی اپنی ان باتوں کے ذریعے خاص طور پر امریکی-صیہونی محور کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ
انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں روس اور امریکہ بھی جنگ میں شامل ہو جاتے، اور پورے خطے کے لیے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو جاتی جس کو ہم نے روکا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
مئی
دورہ چین کے دوران اہم تعمیری، مفید بات چیت ہوئی، وزیر اعظم
اکتوبر
اسلامی جہاد کے کمانڈروں کے قتل کے پیچھے اسرائیل کے مقاصد
مئی
یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار
فروری
کورونا: ملک بھرمیں مزید 49 مریض انتقال کرگئے
فروری
ہم اسرائیلی دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں : دمشق
اپریل
سعودی عرب میں ناکام پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ آئرن ڈوم لگانے کی تیاریاں
جون
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
جنوری