?️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ حکومت کے میڈیا امور کے سربراہ زید الغرسی نے زور دے کر کہا ہے کہ صنعا کبھی بھی غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور امریکہ کے حملے یمنی مؤقف پر کوئی اثر نہیں ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یمنی مسلح افواج نے امریکی بحری بیڑے کےساتھ کیا کیا؟
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ حکومت کے میڈیا امور کے سربراہ زید الغرسی نے کہا کہ واشنگٹن کا یہ دعویٰ کہ اس نے یمن میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، سراسر جھوٹ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ شب کے حملوں میں امریکی جنگی طیاروں نے یمنی شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔
الغرسی نے مزید کہا کہ ہمارا پیغام امریکہ کے لیے بالکل واضح ہے؛ ہم کبھی بھی غزہ کو نہیں چھوڑیں گے، اور یمن پر جارحیت ہمارے مؤقف پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
زید الغرسی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنما نے جو الفاظ کہے، ہم وہی دہراتے ہیں کہ جہنم تمہارے لیے ہے! ٹرمپ کی یمن کے خلاف دھمکیاں محض نفسیاتی جنگ ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت شدید بحرانوں میں گھری ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دشمن کو اچھی طرح پہچانتے ہیں، اس کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ ان سے کیسے نمٹنا ہے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون
دسمبر
نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی
مارچ
ایران کی مضبوط بحری قوت اور امریکی فوجی حکام کی توجہ کا مرکز؛نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی حکام ایران
جون
شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو
?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر
ستمبر
پورے فلسطین میں استقامت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:10 مئی 2021 کو فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی
مئی
ڈسکوز کو بجلی صارفین سے 69 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی اجازت
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں
ستمبر
واگنر کو پیوٹن کے خلاف کس نے بھڑکایا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ویگنر گروپ کی دھمکیوں کے آغاز سے ہی تمام مغربی میڈیا
جون
غیر ملکی سازشوں پر حتمی فتح یمنی اور شامی عوام کی ہوگی:شام میں یمنی سفیر
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:شام میں یمنی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکات پر
دسمبر