?️
تہران (سچ خبریں) ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور ایرانی عوام ووٹنگ کے ابتدائی دقائق میں ہی بھاری تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیئے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنوں میں پہونچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز آج صبح سات بجے سے ہوگیا ہے اور ایرانی عوام کی بھاری تعداد نے ووٹنگ کے ابتدائی دقائق میں ہی پولنگ اسٹیشنوں میں پہونچ کر اپنا ووٹ ڈالنا شروع کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سات بجے سے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں، ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہملت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں، دو امیدوار علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی آخری وقت میں آیت اللہ رئیسی کے حق میں دستبردار ہوگئے اور انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے انہیں کامیاب بنائیں۔
تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی، محسن رضائی، قاضی زادہ ہاشمی اور ناصر ہمتی صدارتی میدان میں موجود ہیں اور ایرانی عوام آج ان میں سے کسی ایک کی قسمت کا فیصلہ کرکے اسے آئندہ چار سال کے لئے ایران کے صدر کے عنوان سے منتخب کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے حامد زمان کی ضمانت منظور
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) بینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے
اکتوبر
نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کے خاتمے کا خوف
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 کے ایک سروے کے مطابق مقبوضہ
دسمبر
ورلڈ کپ کی میزبانی مہنگی پڑ رہی ہے:امیر قطر
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امیر قطر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی میزبانی قبول
اکتوبر
میں ایران کو ایک بڑا اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہوں!:ٹرمپ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ
اپریل
یاسمین راشد کا بزرگ شہریوں کو دوسری ویکسین لگوانے پر زور
?️ 31 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کو دوسری
مارچ
کیا تحریک انصاف کا راستہ روکا جا رہا ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت
اگست
’الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے‘، مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف
ستمبر
امریکہ کا مطلب ہتھیار
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے
جون