🗓️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور برطانوی عوام کے مختلف طبقوں نے پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف لندن اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں تقریبا تین ہزار افراد نے جن میں انسانی حقوق کی حامی تنظیمیں بھی شامل ہیں، پولیس کے اختیارات بڑھانے کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کو حق اعتراض کے منافی اور استبداد کی جانب قدم قرار دیا ہے۔
برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے برطانوی پولیس کے اختیارات بڑھائے جانے کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنی صدائے احتجاج برطانوی وزیراعظم کے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام کے ممبران نے اپریل میں مظاہرین کی سرکوبی کے لئے پولیس کے اختیارات بڑھانے کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔
دوسری جانب ساٹھ ممبران پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ کے نام ایک خط لکھ کر اس کی مخالفت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ احتجاج اور مظاہرے کرنے کی بنا پرعوام کو مجرم سمجھنا ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے سات سو قانون دانوں اور پروفیسروں نے بھی پولیس کے اختیارات میں اضافے کے بل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اسے نافذ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
🗓️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ
جولائی
گوگل نے پلے اسٹور میں ٹرمپ کے سوشل نیٹ ورک کو بلاک کیا
🗓️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: گوگل نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل
ستمبر
تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات میں ’اصل فیصلہ سازوں‘ کی شمولیت کا مطالبہ
🗓️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان
جنوری
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے خلاف نیتن یاہو کا رد عمل
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے محکمہ پولیس میں صیہونی حکومت
نومبر
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر عمران خان کے نام اہم پیغام بھیج دیا
🗓️ 24 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان
مارچ
پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
🗓️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی
جنوری
فوجی کمان کی تبدیلی سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، اہم فیصلے متوقع
🗓️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ
نومبر
عالمی مافیائی جرائم کا مرکز کہاں ہے؟
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ترکی، خصوصاً اس ملک کے بڑے شہر
ستمبر