?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا، جس پر دنیا بھر میں شدید غصہ پایا گیا،روس، چین، پاکستان اور فرانس سمیت تمام ارکان نے امریکہ کے اقدام کی مذمت کی، جبکہ اسرائیل نے واشنگٹن کا شکریہ ادا کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر جاری صہیونی حملوں کو روکنے کے لیے پیش کی گئی فوری جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا، جس پر دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا غزہ جنگ بندی پر ویٹو کوئی حیرت کی بات نہیں: اقوام متحدہ
اس قرارداد کے حق میں 14 ممالک نے ووٹ دیا، تاہم امریکہ واحد ملک تھا جس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا۔
قرارداد کا مقصد غزہ میں جنگی کارروائیوں کو فوری روکنا اور انسانی بحران کو کم کرنا تھا۔
روسی نمائندے نے اقوام متحدہ میں کھل کر کہا کہامریکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم میں براہ راست شریک ہے۔
فرانسیسی حکومت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال بدترین ہے اور جنگ بندی ناگزیر ہے۔
پاکستانی نمائندے نے بیان دیا کہ یہ ویٹو نہ صرف اسرائیلی بربریت کے لیے سبز جھنڈی ہے بلکہ سلامتی کونسل کی ساکھ پر بدنما داغ بھی ہے۔
ملائیشیا نے بھی اسرائیلی جارحیت کے حق میں امریکی رویے کو سختی سے مسترد کیا۔
برطانوی نمائندے نے کہا کہ ہم جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کے حامی ہیں، اسرائیل کی جانب سے آپریشنز کا پھیلاؤ قابل قبول نہیں۔
چینی نمائندے نے واضح کیا کہ سلامتی کونسل کی ناکامی کا اصل سبب امریکی رکاوٹیں ہیں۔
اسلووینیا کے نمائندے نے بھی فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:بیت لاہیا کا قتل عام امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کا نتیجہ
بنیامین نیتن یاہو نے اس ویٹو پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ویٹو ہمارے اور امریکہ کے قریبی اتحاد کی ایک اور مضبوط علامت ہے، ہم شکر گزار ہیں۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کو دیئے گئے بھارتی بجٹ کو مسترد کردیا
?️ 3 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق
اگست
امریکی عہدیدار کے تل ابیب اور انقرہ کے دورے کا مرکز مصنوعی ذہانت ہے
?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی معاون وزیر خارجہ برائے آرمز کنٹرول میلوری سٹیورٹ 13
ستمبر
شام میں علویوں کا قتل عام روانڈا نسل کشی کے مترادف ہے:روس
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے جولانی حکومت
مارچ
کویت کے امیر نے پارلیمنٹ کو منحل کیوں کیا؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے جمعہ کی شام
مئی
بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔ عظمی بخاری
?️ 13 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت
مئی
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست
پی ڈی ایم میں پڑی ایک اور بڑی دراڑ
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اپوزیشن لیڈر پر پی ڈی ایم میں شدید اختلاف کھل
مارچ
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 30 اگست 2021باجوڑ(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پرفوجی چوکی پر حملے
اگست