?️
سچ خبریں:سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کی حمایت ختم کرنی چاہیے، جو غزہ میں قتل عام اور انسانی بحران کی ذمہ دار ہے،انہوں نے ایران کے خلاف امریکی جنگی اقدامات کو بھی غیرقانونی قرار دیا۔
ممتاز امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جنگی پالیسیوں اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو کی کابینہ کی حمایت بند کر دینی چاہیے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، سینڈرز نے برطانوی روزنامہ گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ غزہ کے شہریوں کے قتل عام اور انہیں فاقہ کشی کا شکار بنانے کی مرتکب ہے، اور امریکہ کو ایسی حکومت کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔
سینڈرز نے فاکس نیوز میں شائع ایک تجزیاتی یادداشت میں امریکی پالیسیوں پر مزید تنقید کی، ان کے بقول امریکہ کو کسی صورت ایران کے ساتھ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کا حکم قانونی جواز سے محروم تھا کیونکہ اسے کانگریس کی منظوری حاصل نہیں تھی۔ سینڈرز نے زور دیا کہ ایران، امریکہ کے لیے کسی حقیقی فوجی خطرے کی نمائندگی نہیں کرتا،کوئی سنجیدہ مبصر ایران کو امریکہ کے لیے خطرہ نہیں سمجھتا۔
برنی سینڈرز نے نیتن یاہو کی سابقہ جنگ پسندانہ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے 2003 میں عراق پر امریکی حملے کی حمایت کی تھی، جس کے تباہ کن نتائج آج بھی سامنے ہیں،اس لیے اس کی موجودہ پالیسیوں کو امریکہ کی خارجہ پالیسی کی سمت متعین نہیں کرنی چاہیے۔
سینڈرز کی یہ کھلی تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر سوالات اٹھا رہی ہے،ان کا بیان اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ کے اندر بھی اسرائیل کی اندھی حمایت پر نظر ثانی کی آوازیں ابھر رہی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار
?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
مئی
مریم نواز بیماری میں مبتلا ہو گئی ہیں
?️ 28 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ کی نائب صدر مریم
مارچ
شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے
جنوری
پولیو وائرس چارسدہ بھی پہنچ گیا، ملک کے مزید 8 اضلاع میں وائرس کی تصدیق
?️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں
دسمبر
شنزو آبہ کے قتل کی تازہ ترین تفصیلات
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: جاپانی پولیس نے 41 سالہ شخص تیتسویا یاماگامی کی شناخت
جولائی
ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر
اگست
افغان طالبان کی شامت
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے
اپریل
Nike Invented Self-Lacing Sneakers Because the Future Is Now
?️ 13 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست