?️
سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسرائیل کو امریکی اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے سینیٹ میں اس سلسلے میں دو قراردادیں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز جو کہ ایک ترقی پسند اور آزاد سینیٹر ہیں اور ریاست ورمونٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ میں ان قراردادوں پر رائے شماری کو لازم بنائیں گے۔
سینڈرز نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ نیتن یاہو نے غزہ پر جارحیت کے دوران واضح طور پر امریکی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہم ایک ایسی جنگ میں شریک نہیں ہو سکتے جس میں معصوم فلسطینیوں کا بے دریغ قتل عام ہو رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا ہتھیاری اور سیاسی حامی ہے، جو غزہ میں جاری ایک سالہ جنگ کے دوران اسرائیل کو نہ صرف سفارتی تحفظ فراہم کرتا رہا ہے بلکہ وسیع پیمانے پر اسلحہ اور مالی امداد بھی فراہم کی ہے۔
برنی سینڈرز کی اس اقدام سے امریکی کانگریس میں ایک نئی اور سخت بحث چھڑنے کا امکان ہے، خاص طور پر ان حلقوں میں جو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کو اب عوامی دباؤ اور انسانی حقوق کی بنیاد پر چیلنج کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑا سودا
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ قراردادیں فوری طور پر منظور نہیں ہوں گی، لیکن یہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی کے خلاف ایک اہم سیاسی علامت اور اسرائیل کی حمایت پر نظرِثانی کا آغاز ہو سکتی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل اپنے انجام کے قریب ہے ؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر زور
دسمبر
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ آگ کے خلاف آگ ہے: صنعا
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے پیر
مئی
ترکی کا شامی فوج اور کرد ملیشیا کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملہ
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: شامی اپوزیشن کے ذرائع نے آج پیرکو حلب صوبہ کے
جولائی
الحشد الشعبی اور داعش کے درمیان جھڑپ
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں مزاحمتی تحریک کی
اپریل
برطانیہ میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ میں مظاہرین اس ملک کے وزیر اعظم کے دفتر کے
اگست
موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: کورین پیپلز آرمی کے بٹالین کمانڈروں اور سیاسی کمانڈروں کی
نومبر
انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز
نومبر
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل
مئی