🗓️
سچ خبریں:امریکی یہودی سینیٹر اور آزاد سیاستدان برنی سینڈرز نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور معزول وزیر جنگ یوآو گالانت کے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دلائل مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ہیگ کی عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی؟
انہوں نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہیں کرے گی تو مزید بربریت کی طرف بڑھ جائے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سینڈرز نے کہا تھا کہ امریکی عوام کی اکثریت نیتن یاہو کی جنگی مشین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کے خلاف ہے۔
انہوں نے نیتن یاہو کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ حکومت بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور خود امریکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
سینڈرز نے انکشاف کیا کہ غزہ میں ہزاروں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور اسرائیل نے غزہ کے 84 فیصد طبی مراکز اور 70 فیصد صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جرائم میں معاونت اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو کو گرفتار کر سکتی ہے؟
سینڈرز نے اسرائیلی حکومت کو اسرائیل کی تاریخ کی انتہا پسند ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ایسے افراد کے زیر کنٹرول ہے جنہیں خود اسرائیلی عدالتوں نے مجرم قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب نے صالح العروری کو کیوں قتل کیا؟
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری کے
جنوری
سید حسن نصراللہ کیا تھے اور شہید حسن نصراللہ کیا ہوں گے؟
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کو اپنے ساتھیوں کی
ستمبر
شام میں انسانی تباہی کا ذمہ دار کون
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب کا کہنا ہے کہ مغربی
جولائی
اب سے نیتن یاہو فراریوں اور پناہ گزینوں کے رہنما ہوں گے: عطوان
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رایالیوم کے مدیر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار
اکتوبر
کیا جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں؟ حماس کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ
افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
دسمبر
کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس
اپریل
وزیر تعلیم نے بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا
🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
جولائی