🗓️
سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی حکام روس کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
زلنسکی کے مطابق، ان کا مقصد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب جی ڈی ونس کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی متنازع ملاقات کے ذریعے روسی اثر و رسوخ کو ختم کرنا تھا،انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملاقات یوکرین کے خلاف پھیلائے جانے والے روسی بیانیے کے اثر کو کم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔
انہوں نے جنگ کے ابتدائی مہینوں میں ہونے والی معروف جنگ موشچون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
اس معرکے میں ہمارے فوجیوں کی تعداد روس کے مقابلے میں 1 کے مقابلے میں 13 تھی، یہ کوئی پروپیگنڈا نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔
ٹائمز کے مطابق، ٹرمپ اور زلنسکی کئی ہفتوں سے یوکرین میں نایاب معدنی وسائل تک امریکی رسائی اور ممکنہ معدنی معاہدے کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، لیکن 28 فروری کو وائٹ ہاؤس کی کشیدگی کے بعد یہ معاملہ بند ہو گیا۔
زلنسکی نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر مایوس تھے کہ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ان دعووں پر توجہ دی جن میں کہا گیا تھا کہ کورسک کے علاقے میں ہزاروں یوکرینی فوجی روس کے محاصرے میں آ چکے ہیں۔
یوکرینی صدر نے ان دعووں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ روس نے وائٹ ہاؤس میں موجود بعض افراد پر اثر انداز ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی جانب سے امریکیوں کو جو سگنل دیا گیا وہ یہ تھا کہ گویا یوکرینی عوام جنگ ختم نہیں کرنا چاہتے، اور انہیں کسی نہ کسی طریقے سے اس پر مجبور کیا جانا چاہیے۔
زلنسکی نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے دوران ایسا محسوس ہوا جیسے ہم اب اتحادی نہیں رہے۔ میں اس گفتگو میں یوکرین کی عزت و وقار کا دفاع کر رہا تھا۔
یوکرین کے صدر نے آخر میں امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھ پائیں گے کہ پوتین نہ صرف کمزور ہے بلکہ ناقابلِ اعتماد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس اس جنگ میں کامیاب ہو گیا تو اس کا انجام ایک تباہ کن سانحے کی صورت میں سامنے آئے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے خواہاں صیہونیوں کے نوکر ہیں:حزب اللہ
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ
مارچ
جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز
🗓️ 6 فروری 2023ملتان: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و
فروری
پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف
🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ
مئی
سعودی اتحاد کے ہاتھوں تباہ ہونے والے یمنی تعلیمی مراکز کے اعداد وشمار
🗓️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی عہدے داروں نے گذشتہ چھ برسوں میں سعودی اتحاد کے
مارچ
صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس میں آباد کاری کے دو بڑے منصوبے
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: استقامتی کمیٹی کے سربراہ موئد شعبان نے کہا ہے کہ
ستمبر
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی
🗓️ 15 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ
جنوری
کیا خلائی اسٹیشن کے مشن میں توسیع کی جائے گی؟
🗓️ 7 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)خلائی اسٹیشن کا مشن دوہزار چوبیس میں مکمل ہو جائے
ستمبر
فلوریڈا میں میری حویلی پر حملہ فوجی بغاوت جیسا تھا: ٹرمپ
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
ستمبر