🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاپسند وزیراعظم پاکستان کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ادارے نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت پاکستان کے خلاف ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدت سے فوجی طاقت کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی انٹیلی جنس کے آفس کے ڈائریکٹر نے کانگریس میں پیش کی جانے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عام جنگ کا تو کوئی امکان نہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان بحران زیادہ شدت اور خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت ماضی کے مقابلے میں فوجی قوت کے ساتھ سمجھے جانے والے یا حقیقی پاکستانی اشتعال انگیزیوں کا زیادہ شدت کے ساتھ جواب دے اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں شدت پیدا ہو جس سے کشمیر میں پرتشدد بدامنی بھی پھیلے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں لڑائی کا براہ راست اثر امریکی فوج پر پڑتا ہے، جبکہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی دنیا کے لیے ایک تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان کے خلاف ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی اپیل
🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان پر عمل درآمد کا عمل فیصلہ
مارچ
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
🗓️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر
عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ
🗓️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے
مارچ
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست
🗓️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی
نومبر
عراقی وزیر اعظم کا صیہونی مخالف بیان
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع
جولائی
حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نیا کارنامہ
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ
دسمبر
یوکرائن کے بحران پر سعودی عرب کا پہلا ردعمل
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے بحران پر سعودی حکومت نے اپنے پہلے سرکاری ردعمل
مارچ
پنڈورا دستاویزات کے ذریعہ کچھ عالمی رہنماؤں کی دولت منظرعام پر
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)
اکتوبر