?️
سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ کی طرف نہیں جانا چاہیے اور اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو کو امریکی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،سینڈرز نے اسرائیلی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری سے ٹھوس موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کے معروف ترقی پسند سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیامین نتین یاہو کو امریکہ کی خارجہ پالیسی کی سمت متعین کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کیوں بغیر چوں چرا کے صیہونیوں کی حمایت کرتا ہے؟
انہوں نے فاکس نیوز میں شائع ہونے والے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں خبردار کیا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہیے،برنی سینڈرز نے اس بات پر زور دیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا فیصلہ غیر قانونی تھا، ان کے بقول:
ٹرمپ کے پاس کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا، جبکہ ایران امریکہ کے لیے کوئی عسکری خطرہ نہیں ہے،سینڈرز نے واضح الفاظ میں کہا کہ کسی بھی سنجیدہ مبصر کے نزدیک ایران، امریکہ کے لیے کوئی حقیقی فوجی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ نتین یاہو نے 2003 میں امریکہ کو عراق پر حملے کے لیے بھی اکسایا تھا، جس کے نتائج آج بھی دنیا بھگت رہی ہے۔ سینڈرز کے مطابق، ایسے افراد کی پالیسیاں واشنگٹن کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئیں۔
سینیٹر برنی سینڈرز نے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی فوج کی منظم اور وسیع تباہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ سے کوئی بے دخلی نہیں ہوگی: اسرائیلی صحافی
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی صحافی اوری میسگاف نے غزہ اور فلسطینیوں کی نقل
فروری
صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے کس دعوے پر ہنستے ہیں؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: سدیروت کی مقبوضہ بستی میں رہنے والے صہیونی آبادکاروں نے
اپریل
جرمن کیوں صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے
اکتوبر
نیتن یاہو کے خلاف صیہونی مظاہرے ایک بار پھر
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے مسلسل 11ویں ہفتے بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
صہیونی معاشرے میں پھوٹ میڈیا تک پہنچی
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی میڈیا ہمیشہ اس حکومت کے فوجی ہتھیاروں میں
مئی
امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے:امریکی دانشور
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:ممتاز امریکی فلسفی اور ماہر لسانیات نے ایران کے اندر خلفشار
نومبر
وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 17 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے
اپریل
کویت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے ہسپتال قائم کرے گا:وزیر اعلی سندھ
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ
اپریل