امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️

سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مل کر بھی یمن کو شکست نہیں دے سکے،عبری میڈیا کے مطابق یمنی مزاحمت اور محدود وسائل کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

معا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ کے صحافی رونین برگمن نے اسرائیلی ٹی وی چینل 12 سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب یمن کو شکست دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
رونین برگمن نے کہا کہ امریکی سنٹرل کمانڈ سینٹکام  اور اسرائیلی انٹیلی جنس بھی یمنی مزاحمت کو ختم نہیں کر سکے، معاملہ بہت واضح ہے؛ یمنیوں کو شکست دینا ممکن نہیں، وہ قلیل وسائل کے باوجود ہمیں شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
صیہونی چینل 12 نے بھی امریکہ کی بڑی طاقت کو یمنیوں کو شکست دینے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس ہدف کا حصول عسکری لحاظ سے انتہائی مشکل ہے۔
صیہونی چینل کان نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے یمن پر کیے جانے والے حملے محض نمائشی اور بے سود ہیں اور ان سے یمن کی دفاعی طاقت میں کمی نہیں آتی، اس چینل نے مزید بتایا کہ یمنی حملوں نے اسرائیلی معیشت کو نشانہ بنایا ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کا ہوا سے مصافحہ کرنے کا نیا انداز

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم 25 اپریل 2019

اسرائیل ونزوئلا میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے ونزوئلا پر حملے کی حمایت

رفح پر اسرائیلی فوج کے رفح پر وسیع زمینی، ہوائی اور بحری حملے

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں

بحیرہ احمر میں یمنیوں کےپیچیدہ حملے

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یمنیوں نے بحیرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ

?️ 21 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے

اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے: فوادچوہدری

?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو شدید

صہیونی حکام گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونی حکام کی

اس سال حج کے لیے سعودی عرب کی شرط

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج کی ادائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے