?️
سچ خبریں:تل ابیب میں تعینات امریکی سفیر مائک ہاکابی نے کہا کہ ٹرمپ غزہ میں محفوظ اور مؤثر انداز میں غذائی امداد کی تقسیم کے خواہاں ہیں، جبکہ اسرائیل صرف سیکیورٹی میں شریک ہوگا، نہ کہ تقسیم کے عمل میں۔
امریکی سفیر مائک ہاکابی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح ہے کہ غزہ میں امدادی غذائی سامان کی تقسیم محفوظ اور مؤثر انداز میں انجام دی جائے، تاکہ قحط کے خطرے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
انہوں نے تواصل الاخباریہ کے حوالے سے واضح کیا کہ اسرائیل امدادی سامان کی تقسیم میں براہ راست شامل نہیں ہوگا، بلکہ اس کی محدود شمولیت صرف سیکیورٹی امور تک محدود رہے گی۔
ہاکابی نے خبردار کیا کہ غزہ میں قحط اور بھوک کا خطرہ حقیقی ہے، 400 مقامات پر امداد کی تقسیم کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں
پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کو امدادی عملے اور اشیائے خور و نوش کی حفاظت کی ذمہ داری دی گئی ہے
مزید پڑھیں:عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے، ترجمان وزارت خارجہ
ہاکابی کا کہنا تھا کہ ہم اور اسرائیل دونوں کو یہ تشویش ہے کہ کہیں یہ امداد حماس کے ہاتھ نہ لگ جائے،اس لیے امداد کا دائرہ تدریجی انداز میں بڑھایا جائے گا تاکہ تمام شہریوں کو فائدہ پہنچے لیکن کنٹرول سخت رہے،انہوں نے بتایا کہ مختلف شراکت داروں کے ساتھ غزہ میں امدادی نظام کے طریقہ کار پر اتفاق ہو چکا ہے، اور آئندہ دنوں میں زیادہ محفوظ اور منظم تقسیم دیکھنے کو ملے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ایک محاذ ایک قوم
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل
مئی
ترکی ہاتھ سے نکل گیا:امریکی میڈیا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی میڈیا نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب
مئی
عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا، پارٹی کو 5 اگست تک تیزی لانے کی ہدایت کردی
?️ 8 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے
جولائی
ڈیرہ اسماعیل خان ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
?️ 6 اپریل 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے
اپریل
کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے
فروری
بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری انتقال کر گئے
?️ 16 فروری 2022دہلی (سچ خبریں) بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر
فروری
حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی
?️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و
مئی
تبلیغی مراکز پر پابندی کا معاملہ، بھارتی عدالت نے مودی حکومت کو ذلیل و رسوا کردیا
?️ 14 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی عدالت نے تبلیغی مراکز پر پباندی کے
اپریل