شدید عالمی دباؤ کے بعد امریکی صدر غزہ میں سیز فائر کی حمایت کرنے پر مجبور ہوگئے

شدید عالمی دباؤ کے بعد امریکی صدر غزہ میں سیز فائر کی حمایت کرنے پر مجبور ہوگئے

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، اس دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر میں شدید غم و غصے کی لہرا پیدا ہوگئی ہے اور امریکی صدر پر عالمی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد وہ سیز فائر کی حمایت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ہفتے میں دوسری مرتبہ ٹیلیفونک کال کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کو روکنے کے لیے پہلی مرتبہ سیز فائر کی حمایت کی ہے، بائیڈن نے پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سیز کے قیام کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جو بائیڈن پر غزہ میں سیز فائر کرانے کے لیے دباؤ مسلسل بڑھتا جا رہا تھا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پیر کو وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ وہ سیز فائر کی حمایت کرتے ہیں اور اس تنازع کے خاتمے کے لیے مصر سمیت دیگر فریقین سے بات کررہے ہیں، تاہم سیز فائر کے مطالبے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے اپنے سابقہ مؤقف کو دہراتے ہوئے حماس کے مبینہ راکٹ حملوں کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت بھی کی۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر 10 مئی سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم از کم 212 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے باعث ہزاروں فلسطینی بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

نیتن یاہو سے فون پر گفتگو میں بائیڈن نے دونوں فریقین کے مابین تشدد میں کمی اور مقبوضہ بیت المقدس میں امن کے قیام کے لیے کی جا رہی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسرائیل پر معصوم شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس تنازع کے آغاز کے بعد سے ہی امریکا نے اسرائیل کی بلامشروط مکمل حمایت کی ہے تاہم ساتھ ساتھ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتے رہے ہیں کہ وہ سفارتی سطح پر اس تنازع کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم امریکا نے تیسری مرتبہ اقوام متحدہ کے اس بیان کو روک دیا جس میں غزہ میں بدترین حملوں پر اسرائیل کی مذمت کی گئی اور امریکا کے اس رویے پر اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

امریکی فوج کے جنرل مارک ملی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر لڑائی کا یہ سلسلہ یہاں نہ رکا تو اس سے بڑے پیمانے پر عدم استحکام جنم لے سکتا ہے جو غزہ کی پٹی سے دیگر علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا تجزیہ یہ ہے کہ آپ بڑے پیمانے پر عدم استحکام کا خطرہ مول لے رہے ہیں اور اگر لڑائی کا سلسلہ جاری رہا تو منفی نتائج کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کا خطرہ لاحق ہو جائے گا، اس وقت تشدد میں کمی تمام فریقین کے لیے سب سے بہتر ہے، تاہم بیروت میں امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر رمی خوری نے کہا کہ امریکی صدر نے یہ بیان مجبوری میں جاری کیا ہے لہٰذا اس کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایسا اس لیے کررہے ہیں کیونکہ کانگریس میں انہیں ڈیموکریٹس کے دباؤ کا سامنا ہے، انہیں دنیا کے غم و غصے کا سامنا ہے، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ فلسطینیوں کو تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں اور وہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل کے مقابلے میں غزہ میں تباہی بے انتہا زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہ محسوس کرتے ہیں کہ انہیں کچھ نہ کچھ تو کہنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ پس پردہ ایک فیصلہ کن عمل کا آغاز ہو گا لیکن اس کے لیے ہمیں انتظار کرنا ہو گا۔

دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو کال کر کے زور دیا کہ عالمی برادری اپنی ذمے داریوں کا احساس کرے اور اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ میں جارحیت کا سلسلہ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

عالمی سطح پر سیز فائر اور جارحیت روکنے کے مطالبات کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے اور گذشتہ روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، ان کارروائیوں کے دوران معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ غزہ میں بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

?️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

?️ 20 ستمبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے

فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب

سعودی عرب میں معاشی بحران کی شدت / اسلامی بانڈز کے اجراء کا آغاز

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب میں ڈیبٹ منیجمنٹ سینٹر نے سعودی عرب میں 2

ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا بل مسترد

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی

سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید

?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے

موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: کورین پیپلز آرمی کے بٹالین کمانڈروں اور سیاسی کمانڈروں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے