?️
سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں جبری طور پر منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا بھی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بدھ کے روز خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بیان دیا کہ ہم کسی بھی ایسے منصوبے کے خلاف ہیں جس کا مقصد غزہ کے عوام کو معادلے سے نکالنا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
ترک وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے پر شدید تنقید کی، جس میں انہوں نے غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی تجویز دی تھی۔
فیدان نے اس منصوبے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کی کوشش ایک ایسا مسئلہ ہے جسے نہ خطہ قبول کرے گا اور نہ ہی ہم۔ اس بارے میں سوچنا یا گفتگو کرنا بھی غلط اور بے کار ہے۔
فیدان نے اپنے بیان میں تحریر الشام کے سرکردہ رہنما ابو محمد الجولانی کے انقرہ کے حالیہ دورے کا بھی ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی، تجارت میں اضافے اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
ہاکان فیدان نے عالمی سیاست میں طاقت کے بے جا استعمال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف بڑھ رہی ہے، جہاں طاقتور ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں، بغیر اس بات کی پرواہ کیے کہ دوسرے کیا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور یونانی وزیر اعظم اپریل میں اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
غلام سرور ایک بیان نے پی آئی اے کو عربوں کا نقصان کرا دیا
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی
جون
عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ
جون
ٹرمپ کے حامیوں کا امریکہ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:امریکی فیڈرل پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے شدت پسند
جون
غریبوں کی بستیاں اجاڑ کر طاقتور لوگوں کے ریزورٹس بچائے گئے۔ مصدق ملک
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک
اگست
یمنی مارچ کرنے والوں کا ایرانی قوم اور حکومت کے نام تعزیتی پیغام
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: صنعا کے السبعین اسکوائر پر ہزاروں یمنیوں نے فلسطینی اور غزہ
مئی
سپریم کورٹ: سابق ججوں کی پنشن و تنخواہوں میں کٹوتی کیلئے دائر درخواست اعتراض کے ساتھ واپس
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججوں کی پنشن اور دیگر
جنوری
عراقی مزاحمت کا عین الاسد اور شام میں دو امریکی اڈوں پر حملہ
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ہفتے کے اوائل میں ایک
فروری
محمد علی سدپارہ کے متعلق حکومت اہم بیان جاری کر دیا
?️ 18 فروری 2021سکردو (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت ناصر علی خان نے
فروری