ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا

ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا

?️

استنبول (سچ خبریں) ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی مسلح افواج کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی خدمات پر اعلیٰ فوجی اعزاز لیجَن آف میرٹ سے نوازا گیا۔

ترک نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب میں ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر غولیر نے جنرل ندیم رضا کو اس اعزاز سے نوازا۔

ترکی کے سرکاری دورے پر موجود جنرل ندیم رضا کو یہ ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ کے لیے ان کی مایہ ناز خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمانڈرز نے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا’۔

سفارتخانے نے کہا کہ فریقین نے دونوں بردارانہ ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیر ہلوسی آکار، بری فورسز کے جنرل اُمیت دُندار، ترک نیوی کے کمانڈر ایڈمرل عدنان عُزبال، ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن کوچوکایوز اور ترکی کی دفاعی صنعتوں کے سربراہ اسمٰعیل دیمیر سے ملاقاتیں کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عسکری وفد نے بیکار سمیت ترک دفاعی صنعتوں کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا، بیکار جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے باعث مشہور ہے۔

عسکری وفد نے کیکیورین، انقرہ میں اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) شہدا پارک کا بھی دورہ کیا اور دسمبر 2014 میں پشاور میں دہشت گردی کے خوفناک حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی اسکول کے طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی پبلک اسکول حملے کے شہدا کی یاد میں کیکیورین میونسپلٹی نے اے پی ایس میموریل پارک قائم کیا تھا جہاں شہدا کی یاد میں 144 درخت لگائے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کا صنعتی اور ٹیکنالوجی زونز کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت

پاکستان نے عالمی امن پر بھارت کے ساتھ تصادم کے نتائج سے خبردار کیا ہے

?️ 2 مئی 2025سچ خبریں : پاکستانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کے

اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو 3 میجر پوائنٹس پر بات ہوگی، خواجہ آصف

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

P.K.K اور Ocalan کے پیغام کی تحلیل کے بارے میں 15 نکات

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: PKK دہشت گرد گروہ کے قید رہنما عبداللہ اوجلان

امریکی فوج کی موجودگی میں توسیع محض وہم ہے:عراقی سیاسی تجزیہ کار

?️ 2 دسمبر 2025  امریکی فوج کی موجودگی میں توسیع محض وہم ہے:عراقی سیاسی تجزیہ

کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی

شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع

امریکی اثر و رسوخ کے دائرے سے باہر اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کا نیا دور

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک صہیونی اخبار نے ہفتہ کے روز اپنے ایک تجزیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے