?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امیر قطر سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی، تینوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق علاقائی کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تین اہم رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی، جن میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خطے میں حالیہ کشیدگی، خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی واس (SPA) نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال پر بات کی، اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹرمپ اور بن سلمان نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اسی دوران، اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی کہ وزیراعظم بنیامین نتانیاہو نے بھی امریکی صدر سے رابطہ کیا اور ایران و اسرائیل کے درمیان ہونے والے حالیہ فوجی تصادم اور سیکیورٹی صورتحال پر بات کی۔
دوسری جانب، الجزیرہ چینل کے مطابق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایران پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
دیوان امیری قطر کے بیان کے مطابق، امیر قطر نے اس گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کو کم کرنے اور خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانے کے لیے فوری طور پر سفارتی اقدامات اور پرامن حل کی طرف پیش رفت ضروری ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی
مئی
صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شفقت محمود اجلاس صوبائی وزراء تعلیم
جنوری
اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کو لاس اینجلس جیسی بڑی آتشزدگی کا خطرہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں لاس اینجلس جیسی بڑے
فروری
شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فوج کو غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف جسٹس
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے
اگست
بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا سلسلہ تیز
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت بھارت کے غیر
اکتوبر
صیہونیوں کے نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہرے جاری
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:اس ہفتے بھی ہمیشہ کی طرح صہیونی مقبوضہ فلسطینی شہروں بالخصوص
فروری
نگران حکومت کا پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی
نومبر
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر